Latest News

کراچی میں زبردست دھماکے میں 12 افراد ہلاک، درجن بھر سے زائد شدید زخمی، چار کی حالت نازک۔

کراچی میں زبردست دھماکے میں 12 افراد ہلاک، درجن بھر سے زائد شدید زخمی، چار کی حالت نازک۔
کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رسوئی گیس کی لائن میں دھماکے سے نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے  میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 13 زخمی اسپتال لائے گئے جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بعد ازاں مزید 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے دھماکے میں تخریب کاری یا دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر گیس پائپ لائن میں ہوا اور دھماکے سے متاثر ہونے والا نجی بینک نالے پر قائم کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افرسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شیر شاہ دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، انکوائری میں پولیس افسر کو بھی شامل کیاجائےتاکہ ہرپہلو سےتفتیش ہو سکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر