لکھنؤ: لکھنؤ کے ڈوبگہ میں واقع ڈوڈا کالونی میں مبینہ طور پر ایک ہندو لڑکی کو مذہب تبدیل کر شادی سے انکار کرنے پر چوتھی منزل سے دھکیل کر موت کے گھاٹ اتار دینے کہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ 21 سال کے سفیان نے 19 سالہ لڑکی کو چوتھی منزل سے دھکا دے دیا۔ اس کے بعد اہل خانہ پڑوسیوں کی مدد سے لڑکی کو ٹراما سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ڈوبگہ علاقے
میں ایک معشوقہ کو مبینہ طور سے اس کے عاشق نے عمارت کی چوتھی منزل سے دھکا دے دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ جوائنٹ پولیس کمشنر پیوش مورڈیا نے بدھ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈوڈا کالونی کے ایک مکان کی چوتھی منزل سے گرنے سے 19سالہ لڑکی ندھی گپتا کی موت ہوگئی۔ گرنے کی تیز آواز سے موقع پر پہنچے اہل خانہ نے زخمی حالت میں اسے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دےد یا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ بسنت پور باشندہ سفیان نامی نوجوان نے ندھی کو دھکا دیا جس کی بعد گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق سفیان متوفی پر تبدیل مذہب کر کے شادی کا دباؤ بنارہا تھا۔ اس سلسلے میں قتل اور غیر قانونی طریقے سے تبدیل مذہب کی کوشش کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ چشم دیدوں کے مطابق سفیان حادثے کے بعد ٹراما سنٹر آیا تھا لیکن لڑکی کی موت کا پتہ چلتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر نے کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ معاملے کے سبھی نکات کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے۔ فی الحال پولیس نے سفیان کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ لڑکی کی والدہ کا الزام ہے کہ سفیان مقتول کو کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا۔
0 Comments