Latest News

سماجوادی کا ٹویٹرایڈمن گرفتار،اکھلیش پہنچے پولیس ہیڈکوارٹر۔

لکھنو: اتر پردیش میں، مرکزی اپوزیشن پارٹی ایس پی کے آئی ٹی سیل کے ہیڈ کو یوپی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ لکھنؤ کی حضرت گنج پولیس نے منیش جگن اگروال کو گرفتار کیا ہے۔دراصل اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر کچھ ناشائستہ ریمارکس کیے گئے تھے، جس کے لیے حضرت گنج کوتوالی میں تین ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔ سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل کی دیکھ بھال سیتا پور کے رہنے والے منیش جگن اگروال کرتے تھے، جنہیں حضرت گنج پولیس نے ایف آئی آر کے بعد گرفتار کیا تھا۔وہیں اس گرفتاری کے بعد ایس پی سپریمو اکھلیش یادو لکھنؤ پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ ایس پی کارکنوں نے بھی ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر چائے پینے سے انکار کر دیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ چائے میں زہر ہو سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 6 جنوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ کی سوشل میڈیا انچارج ریچا راجپوت نے سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل کے خلاف عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایس پی کا ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے منیش کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر