تل ابیب: اسرائیل دارالحکومت تل ابیب میں نو منتخب صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی شام صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ ہوا۔ نتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ نے ۲۹ دسمبر سے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہنا ہے کہ موجودہ انتہا پسند صیہونی کابینہ اس ریاست کو زوال و تباہی کی جانب لے جائے گی۔
0 Comments