Latest News

اب مس یونیورس میں بھی حصہ لے گا سعودی عرب، ایسا کرنے والا پہلا اسلامی ملک ہوگا، ماڈل نے شاہی جھنڈے کے ساتھ شیئر کی تصاویر۔

ریاض: سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اسلامی ملک کی پہلی نمائندہ رومی القحطانی کے ساتھ مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لے گا۔ یہ سعودی عرب کیلئے ایک اور قدم ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی قیادت میں اپنا قدامت پسندی کا لبادہ اتاررہے ہیں۔
منصف کی خبر کے مطابق، 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی نے پیر کو انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلہ حسن میں سعودی عرب کی پہلی ماڈل ہوں گی۔ رومی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’مس یونیورس مقابلے میں سعودی عرب کی یہ پہلی شرکت ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جب سعودی عرب مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں شریک ہوگا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر عربی میں لکھا، "میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ یہ مقابلے میں مملکت سعودی عرب کی پہلی شروعات ہے۔” اِس اعلان کے ساتھ ہی ماڈل نے مکمل بیوٹی کوئین انداز میں شاہی جھنڈے کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ رومی القحطانی کو سعودی عرب کا جھنڈا تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ماڈل بغیر دوپٹہ کے سیکوئینڈ گاؤن زیب تن کئے ہوئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر