Latest News

سعودی عرب: سورج گرہن۔ عید ۱۰ اپریل کو ہوگی۔

ریاض سے اردو لیکس کے لیے ٫کے این واصف".
ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے جبکہ عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیر کو صبح 10 بجکر دو منٹ پر چاند گرہن تھا جس کا مشاہدہ نہیں ہوسکتا جبکہ فلکی حساب سے آج ہی چاند بدر التمام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی صورت میں چاند گرہن عام طور پر نظر نہیں آتا نہ ہی اس کی نماز پڑھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح 8 اپریل بمطابق 29 رمضان کو شمالی اور وسطی امریکہ میں سورج گرہن ہے جو مشرق وسطی میں نظر نہیں آئے گا۔ اس اعتبار سے اس دن یعنی 29 رمضان کو ہلال کی پیدائش ممکن نہیں ہوگی نہ ہی اس کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دن چاند، سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔ ان حالات کے اعتبار سے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے جبکہ عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر