Latest News

سی بی ایس سی بورڈ نتائج میں طالبات کی شاندار کامیابی، دون ویلی اور نواز گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے کیا نام روشن۔

سی بی ایس سی بورڈ نتائج میں طالبات کی شاندار کامیابی، دون ویلی اور نواز گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے کیا نام روشن۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
سی بی ایس ای بورڈ کے انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول کے نتائج میں شہر کے اسکولوں نے شاندار کاکردگی کامظاہرہ کیا، جہاں دون ویلی اسکول کی طالبات نے شہر میں اول مقام حاصل کیاوہیں نوازگرلز پبلک اسکول کی طالبات نے ممتاز نمبرات کے ساتھ شاندارکامیابی حاصل کی۔ دون ویلی پبلک اسکول کی انوشکا گوسوامی نے 99.4 فیصد نمبروں کے ساتھ دسویں جماعت میں شہر میں اول مقام حاصل کیا اور 12ویں جماعت میں شریا سنگھل نے 98.6 فیصد نمبر حاصل کرکے دیوبند ٹاپ کیا۔ بمپر رزلٹ دیکھ کر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔بورڈ رزلٹ میںنواز گرلز پبلک اسکول کا نتیجہ صد فیصد رہا اور تمام طالبات نے ممتاز نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔اسکول کی طالبات نے مختلف مضامین میں 90فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ ادارہ کی 11طالبات نے 100میں سے 99اور 7طالبات نے 100میں سے 98فیصد نمبرات حاصل کئے۔ اسکول کے بانی و عالمی شہرت یافتہ شاعرڈاکٹر نوازدیوبندی نے کامیاب طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے اسکول کی تعلیمی لیاقت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارا مقصد بہتر تعلیم عوام تک پہنچانا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اس سال کا رزلٹ گزشتہ دو سالوں کے مقابلے زیادہ بہتر ہے۔ اسکول میں زویا دختر محمد احمد نے 97.6فیصد کے ساتھ سائنس سائڈ میں ، جب کہ اریبہ دختر مرسلین نے 97.4فیصد کے ساتھ آرٹ سائڈ میں پہلا مقام حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔ سائنس سائڈ میں شفا دختر پھول میا ں نے 95.2نمبرات کے ساتھ ، جب کہ علمہ دختر مسرور نے 94.4نمبرات کے ساتھ الگ الگ مقام حاصل کئے۔ وہیں مہک دختر فاضل نے 92.6عاتکہ دختر ساجد نے 92.4اور آمنہ عثمانی دختر افسر نے 91.6فیصد نمبرات حاصل کئے۔ ڈاکٹر نواز نے کہا کہ آرٹ سائڈ میں علیشہ دختر راحت نے 93.4، نشرہ دختر ذاکر نے 93فیصد نمبرات حاصل کئے، وہیں بشریٰ دختر ذوالفقار نے 92.8، عائشہ خان دختر عبداللہ نے 91.2مدیحہ دختر وسیم نے 90.8، دانیہ ہاشمی دختر محمد احمد نے 90.6نمبرات حاصل کئے۔ ادارہ کے شاندار زلٹ کے لئے ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔ میپلس اکیڈمی، مظفر نگر روڈ، خوشی گرگ اور سارہ تیاگی نے بارہویں جماعت کے سائنس سیکشن میں 97.4 نمبر حاصل کرکے اسکول میں ٹاپ کیا، مانسی نے کامرس سیکشن میں 96.4 نمبر حاصل کیے۔ جبکہ دسویں جماعت میں اسنیہا 95.2 فیصد نمبروں کے ساتھ اول رہی۔ بینیسن اسکول اندرا پور روڈ میں بارہویں جماعت کی طالبہ حمدہ حسین نے 94.8 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دسویں جماعت کی طالبہ عتیقہ خان نے 94 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان شائستہ حسن، ندیم چودھری اور پرنسپل شریکانت چودھری نے بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ ہائی وے پر واقع آر کے پبلک اسکول میں سید محمد زید نے بارہویں جماعت کے سائنس سیکشن میں 95 فیصد نمبر حاصل کیے، درشن گرگ نے کامرس سیکشن میں 90 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر