Latest News

جامعہ طبیہ کی جانب کانوڑیوں کے لئے مفت طبی کیمپ منعقد، ریاستی وزیر نے کیا افتتاح، جامعہ طبیہ اور ڈاکٹر انور سعید کی میڈیکل خدمات کی ستائش۔

جامعہ طبیہ کی جانب کانوڑیوں کے لئے مفت طبی کیمپ منعقد، ریاستی وزیر نے کیا افتتاح، جامعہ طبیہ اور ڈاکٹر انور سعید کی میڈیکل خدمات کی ستائش۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
معروف میڈیکل کالج جامعہ طبیہ دیوبند کی جانب سے منگلور روڑکی روڑ پر کانوڑیوں کےلئے چار روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جو آئندہ 26جولائی تک جاری رہے گا۔کیمپ کا افتتاح محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ نے جامعہ طبیہ کی جانب سے کانوڑیوں کے لئے لگائے گئے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر انورسعید اور ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے انہیں اس کار خیر کے لئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی قدیم روایت رہی ہے کہ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہمیشہ بلاتفریق مذہب وملت تعاون کے لئے پیش پیش رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ طبیہ دیوبند وقتاً فوقتاً اپنی مفتی خدمات دیتا رہا ہے،کووڈ کے دور میں اس ادارہ کی خدمات لائق ستائش تھیں۔انہوں نے میڈیکل کیمپ کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر انورسعید نے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ طبیہ دیوبند کی جانب سے اس کیمپ میں کانوڑیوں کی خدمت کے لئے مفت دوائیاں،فزیو تھیرپی، آکسیجن اور بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ کانوڑیوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے بتایا کہ یہ چار روزہ میڈیکل کیمپ دیوبند،روڑکی اور دیوبند سہارنپور کی جانب سے آنے جانے والے کانوڑیوں کی خدمت کے لئے لگایا گیا ہے تاکہ انہیں حسب ضرورت میڈیکل ایڈ دی جاسکے ۔انہوں نے بتایا یہ میڈیکل کیمپ اور کیمپ کی ذمہ دار ٹیم 24گھنٹے انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت خدمات انجام دے گی ۔اس طرح کے اقدامات سے ملک کی قدیم گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے ۔جامعہ طبیہ دیوبند کے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا گلپوشی کرکے استقبال کیا ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار،سی او رام کرن سنگھ، تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا،ڈاکٹر سکھ پال سنگھ، ڈاکٹر سنجے شرما،بی جے پی شہر صدر وپن گرگ،وکاس تیاگی، ارون گپتا،ڈاکٹر کانتا تیاگی،روندر جڈا،منوج سنگھل، انجینئر محمد انور،چودھری اوم پال سنگھ،ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی، ڈاکٹر زعیم انور ،ڈاکٹر مزمل،ڈاکٹر محمد آصف خان، ڈاکٹر ناصر علی خان،ڈاکٹر محمد فصیح،گوھر نبی، دا نش علوی، سدیش کماروغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر