Latest News

گیزر کے شاک کی زد میں آنے سے ڈاکٹر جوڑاجاں بحق، دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی، دونوں جماعت اسلامی کے ذیلی تنظیم سے وابستہ تھے۔

گیزر کے شاک کی زد میں آنے سے ڈاکٹر جوڑاجاں بحق، دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی، دونوں جماعت اسلامی کے ذیلی تنظیم سے وابستہ تھے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے لنگر حوض کے علاقہ قادر باغ میں پیش آئے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ میں نو بیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ڈاکٹر سید نثارالدین جو سور یا پیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اور ان کی بیوی 22 سالہ ڈاکٹر ام مہیمن صائمہ جو ایم بی بی ایس کے سال آخر کی طالبہ تھی کی گزشتہ روزمکان گیزر کے شاک زد میں آنے سے موت واقع ہوگئی جن کی صرف دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی وہ دونوں قا در باغ علاقہ میں مقیم تھے۔ لڑکی کے والد عبدالاحد اپنی بیٹی سے فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر انہیں تشویش ہوگئی اور شام انہوں نے قادر باغ میں واقع اپنی بیٹی کے مکان پہنچ کر دریافت کرنے کی کوشش کی اور ہنوز جواب نہ ملنے پر مکان کی کھڑکی کے ذریعہ اندر دیکھا تو بیٹی اور داماد دونوں ہاتھ روم میں شاک کی زد میں آنے سے فوت ہو چکے تھے۔لڑکی والد نے بتایا کہ شاید صبح11؍بجے کے قریب وہ شاک کی زد میں آگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کی دی گئی لنگر ہاوز پولیس جائے وقوع پر پہنچی اورمعائنہ کیاحادثہ کا تفصیلی معائنہ کے بعد پولیس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پہلے ام مہیمن صائمہ گیزر کے شاک کی زد میں آئیں اور انہیں بچانے کیلئے ان کے شوہر نثار الدین بھی برقی شاک کی زد میں آگئے۔پولیس نےنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ ڈاکٹر سید نثار الدین کا تعلق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن ( ایس آئی او)یونٹ پریسیڈنٹ مراد نگر حیدرآباداور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ام مہیمن صائمہ اسٹیٹ سکریٹری جی آئی او تلنگانہ تھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر