Latest News

دیوبند میں بقایہ بلوں کی وصولی کے لئے بجلی محکمہ سخت، بل ادا نہ کرنے پر کنکشن کاٹنے اور مقدمہ کی کارروائی کرنے کا انتباہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں بجلی صارفین کی جانب بجلی کے بلوں کی رقومات کی ادائیگی نہ کئے جانے پرسخت اقدام کرتے ہوئے کنکشن کاٹے جانے اور سخت کارروائی کرتے ہوئے ایف آر آئی درج کرانے کے احکامات دئے گئے ہیں ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بجلی محکمہ کے افسران اور کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ 
میٹنگ کے دوران بجلی کی مسلسل چوری ہونے اور بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے اترپردیش پاور کارپوریشن کے چیئر مین نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے افسران کی لاپرواہی پر اعتراض کیا اور بجلی صارفین کی جانب سے بل جمع نہ کرنے پر کنکشن کاٹے جانے اور ان کے خلاف بجلی کی دفعات 138B کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات دئے ہیں ، جس کے بعد دیوبند کا بجلی محکمہ ہرکت میں آگیا ہے ۔ پاور کارپوریشن کے ایگزیکیٹو انجینئر سدھاکرنے بتایا کہ ہر ایک بقایا دار بجلی صارف کی ایک لسٹ تیار کردی گئی ہے اور اب ان بجلی صارفین کے گھروں پر جاکر ان کے بجلی کے کنکشن کاٹے جائیں گے ۔ ایگزیکیٹو انجینئر سدھاکر نے بتایا کہ بجلی صارفین کی سہولت کے مد نظر آج اتوار کے روز بھی کیش کاونٹر کھلارہے گا تاکہ جو بجلی صارفین اپنا بل جمع کرانا چائےں وہ متعینہ کیش کاو ¿نٹر پر جاکر اپنا بل فورا جمع کرادیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بجلی صارفین جو اپنے بل جمع نہیں کرائیں گے ان کے خلاف پیر کے دن سے سخت کارروائی کرتے ہوئے پہلے کنکشن کاٹے جائیں گے بعد ازاں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر