مظفرنگر کے رتن پوری گاؤں والوں نے سڑکوں پر گھومتے بے سہارا جانوروں کو پکڑ کر پرائمری اسکول میں بند کر دیا۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کھتولی شما سنگھ نے گاؤں پہنچ کر گاؤں والوں کے مسائل سنے اور 44 جانوروں کو گاڑیوں کے ذریعے مختلف گاؤں شیلٹرز میں بھیجا۔ درجنوں جانور ہنوز پرائمری سکول میں بند ہیں۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بے سہارا جانور کسانوں کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کسانوں کو دن رات اپنی فصلوں کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔ پچھلے ہفتے ہی ایک بیل نے گاؤں کے رہائشی کسان عجب سنگھ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، جو کھیت کی حفاظت کر رہے تھے۔ اس پریشانی سے تنگ آکر گاؤں والوں نے کئی بے سہارا جانوروں کو گاؤں کے پرائمری اسکول کے احاطے میں بند کردیا ہے اس کی اطلاع ایس ڈی ایم کھتولی سبودھ کمار کو دی گئی۔ جنکی ہدایت پر بی ڈی او کھتولی شما سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے گرام پنچایت سکریٹری اور لیکھ پال کو ہدایت دی کہ وہ جانوروں کو قریبی گائے کی پناہ گاہوں میں بھیجنے کے انتظامات کریں۔ اس کے بعد 44 جانوروں کو قریبی کیٹل شیلٹرز میں بھیج دیا گیا۔ پرائمری اسکول کے احاطے میں اب بھی درجنوں گائیں بند ہیں۔
0 Comments