ضلع ہاپوڑ کے زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں( جو کہ ایک کیمبرج نصاب اسکول ہے) سالانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اسکول میں پڑھنے بچوں کو حفظ قرآن کریم مکمل کرنے پر دستار فضیلت سے بھی نوازا گیا.
مہمان خصوصی مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیت علماء ہند، مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء ہند، مولانا ابراہیم تاراپوری (انگلینڈ) مفسر قرآن ومہتمم مدرسہ اشاعت القران انگلینڈ اور مہمان اعزازی جناب منور زماں (مشہور لیڈر شپ ٹرینر) نے بھی شرکت فرمائی.
تقریب کا آغاز حافظ محمد احسن اقبال نے تلاوت قرآن سے کیا، اس کے بعد عبداللہ مکرانی اور محمد معاوض نے تلاوت ترجمہ کے ساتھ کیا اور عمر نواب کیمبرج کلاس 8 نے نعت پیش کیا اور کیمبرج کے مخلتف کلاس کے بچوں نے مختلف قسم کے مکالمے پیش کئے. بچوں کی تربیت کے موضوع پر حنظلہ شاکر کیمبرج کلاس 8 نے شاندار انگلش تقریر کی.
اسکے بعد بچوں کی دستاربندی کا سلسلہ شروع ہوا، ساتھ ہی ساتھ والدین اور اساتذہ کرام کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی. منور زماں نے بچوں کے تربیت کے متعلق والدین کو بتایا، ساتھ ہی ساتھ زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کی اہمیت پر روشنی ڈال. انہوں نے بتایا کسی چیز کو حاصل کرنا کما ل نہیں ہے بلکہ اس کو باقی رکھنا کمال ہے اور بتایا کی پہلے اپنے آپ کو بدلیں بچوں کی خود بخود تربیت ہو جائے گی۔ بچوں ک تربیت سے اساتذہ اور والدین کو اپنے میں بدلاؤ لانا ضروری ہے، ان کے بعد مہمان خصوصی مولانا ابراہیم تارا پوری کا بیان ہوا.
انھوں نے قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالا اور ان لوگوں کی تردید کی جو کہتے ہیں قرآن بنا سمجھ کے پڑھنے سے کیا فائدہ اور ساتھ ہی ساتھ قرآن کی تفسیر پڑھنے پر بھی زور دیا. مجلس کا اختتام حضرت کی دعا سے ہوا۔ جن طلبہ کی دستاربندی ہوئی ان کے اسماء درج ذیل ہیں محمد احسن اقبال بنارسی،عبد الرحمان مرادآبادی اورمحمد اقدس دہلوی علاوہ ازیں زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کے ہیڈ ماسٹر جناب مشیر الزماں نے مہمانان کرام کو مومینٹو پیش کیا.
اسی کے ساتھ یہ بھی عرض کرنامناسب معلوم ہوتاہے، زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی ایک ایسااسکول جہاں علوم عصریہ کے ساتھ علوم دینیہ پر خاص توجہ دیجاتی یے. اس پر اللہ کا کرم یہ ہواکہ یہاں حفظ القرآن کانظم ہے.
کلاس (4) سے کلاس(8) تک کے لئے داخلہ جاری ہے مزید معلولات کے لئے رابطہ کریں
0 Comments