Latest News

مدرسہ احیاءالعلوم صدیقیہ پٹلوکر میں مسابقہ و دستار بندی کا پروگرام منعقد، نو فروعات پر مشتمل مسابقہ مولانا محمد عمر قاسمی کی دعاءپر اختتام پذیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدرسہ احیاء العلوم صدیقیہ پٹلوکر سہارنپور کا سالانہ چہار رخی داخلی مسابقہ قرآن کریم، اردو وعربی تقاریر، نعت ،اذان وتقریب ختم جلالین اور دستار بندی کا پروگرام بزرگ شخصیت مولانا محمد عمر قاسمی مجاہد پوری کی زیر صدارت منعقد ہوا، یہ پروگرام کل نو فروعات پر مشتمل تھا پہلی فرع مکمل قرآن کریم، فرع دوم 20پارے، فرع سوم10پارے، فرع چہار م 5پارے، فرع پنجم ترتیل، دو فرع اردو وعربی تقاریر جبکہ ایک فرع اذان اور ایک نعت النبی کی تھی پروگرام کل تین نشستوں پر مشتمل تھا۔ اجلاس کے ناظم واناونسر مولانا ولی اللہ مظاہری رہے ۔ پہلی نشست کا آغاز قاری محمد عارفین کی پر کشش تلاوت پر ہوا۔ اس موقع پر بطور حکم کے مولانا حبیب اللہ شیخ الحدیث جامعہ کاشف العلوم چھٹملپور و مولانا محمد ناظم ندوی، جامعہ اسلامیہ ریوڑی تالاب کے شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ ناصر صدر جمعیت علماءبنارس، قاری محمد یعقوب، قاری محمد رئیس، قاری صابر علی، مولانا عرفان اور بطور مہمان خصوصی الحاج شریف احمد وغیرہ موجود رہے، نیز نشست اول کے اخیر میں مولانا مفتی محمد صالح الحسنی ناظم مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور نے تفسیر جلالین شریف کی تکمیل فرمائی۔
دوسری نشست کا آغاز بعد نماز ظہر متصلا قاری محمد یعقوب کی دلکش تلاوت قرآن کریم سے منعقد ہوئی اور مابقیہ طلبہ نے اپنا رنگا رنگ اور ثقافتی پروگرام اور مکالمہ پیش فرمایا۔ اس موقع پر اخیر میں حکم حضرات نے اپنے تاثرات پیش فرماتے ہوئے انتہائی خوشی ومسرت کا اظہار کیا ،بطور خاص مدرسہ کے مو ¿سس ورئیس امام النحو مولانا محمد طاہر قاسمی کی جفاکشی اور کاوشوں کو خوب سراہا۔
درایں اثناءمولانا عبد اللہ ناصر نے خصوصی خطاب کیا اور ذمہ داران مدرسہ کی کاوشوںکی ستائش کی۔ تیسری نشست میں پوزیشن لانے والے طلباءکو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اور شعبہ تجوید، شعبہ حفظ اور عربی پنجم وششم سے فارغ ہونے والے طلباءکے سروں کو دستار فضیلت سے سجایا گیا۔ اخیر میں مولانا محمد عمر قاسمی کی رقت آمیزدعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے جملہ مدرسین و ملازمین اور قرب وجوار کی معزز شخصیات موجود تھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر