مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی پنجاب کے شاہی امام مقرر
لدھیانہ: پنجاب کے شاہی امام شےر اسلام حضرت مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھیانوی مرحوم کے گزشتہ دنوں انتقال فرمانے کے بعد آج ان کی وصیت کے مطابق اسلامی اور خاندانی روایت کے مطابق حضرت کے بڑے صاحبزادے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کو پنجاب کا نواں شاہی امام آج مقرر کر دےا گنے ،آج ایک اسادہ تقرےب کے دوران تارےخی جامع مسجد لدھےانہ مےں معروف عالم دےن حضرت پےر جی حافظ حسےن احمد صاحب بوڑےا ، چیف امام امام عمیر الیاسی ، رائے پور خانقاہ کے خلیفہ جناب شاہ عتیق احمد ،مفتی اعظم پنجاب مولانا مفتی ارتقاءالحسن کاندھلوی ، سرہند روضہ شرےف کے خلےفہ سےد صادق رضاء، مولانا ےعقوب بلند شہری ،کےبنٹ منسٹر بھارت بھوشن آشو ، اےم پی سردار رونےت سنگھ بٹو ، اےم اےل اے سردار کلدےپ وےد ، اےم اےل کے سمرن جےت سنگھ بےنس ، اےم اےل اے بلوندر سنگھ بےنس ، اےم اےل اے سنجے تلوار ، اےم اےل اے ڈابر و راکےش پانڈے ، لدھےانہ ک مےئر بلقار سنگھ سدھو ، شری راکےش پراشر ، شری اشونی شرما ، گر دوارہ دکھ نورن صاحب کے پردھان سردار پرتپال سنگھ، شری گےان استھل مندر کے پردھان شری پروےن بجاج ، چرچ آف نارتھ انڈےا کے ےونس مسےح ، کے علاوہ لدھےانہ کی مساجد کے آئمہ حضرات اور پردھان صاحبان خاص طور پر موجود تھے ، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پےر جی حسےن احمد صاحب بوڑےا نے کہا آج ہم قائد عظےم شےر اسلام شاہی امام پنجاب مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی ؒ کی جگہ انکے وارث مولانا محمد عثمان رحمانی لدھےانوی کو دستار فضےلت صرف اس لئے نہےں دے رہے کہ وہ شاہی امام کے بےٹے ہےں بلکہ ان کو اس لئے بھی پنجاب کا شاہی امام بناےا جا رہا ہے کہ اس صالح نوجوان نے گزشتہ پندرہ سالوں مےں اپنے والد محترم کی حےات مےں دےنی ، سماجی اور سےاسی مےدانوں مےں مسلمانوں کا اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کےا ہے ، ہم دعا گو ہےں کہ ےہ نوجوان اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھے ، تقرےب کو خطاب کرتے ہوئے چےف امام امام عمےر احمد الےاسی نے کہا کہ لدھےانہ کے اس عظےم خاندان نے ہمےشہ ہی ملک اور قوم کی نماےا خدمت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ شاہی امام مرحوم مولانا حبےب الرحمن لدھےانوی ببر شےر تھے ان کی اولاد مےں مولانا محمد عثمان لدھےانوی بھی اپنے والد کے نقش قدم پرہےں ،انہوں نے کہا کہ عثمان لدھےانوی جہاں آج پنجاب کے شاہی امام بن رہے ہےں وہےں مےں انہےں پنجاب کا چےف امام بھی نامزد کرتا ہوں ، اس موقعہ پر مولانا محمد عثمان رحمانی لدھےانوی نے شاہی امام پنجاب کا عہدہ سمبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب مےں کہا کہ مےں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اس بات کا عہد کرتا ہوں کے مکمل اےمان داری ، محبت جرائت اور بے بای کے ساتھ زندگی کے آخری سانس تک اس عہدے کی پاسبانی کرونا ، اور مستحق و مظلوم عوام کے خلاف اٹھنے والی ہر اےک طاقت کے ساتھ اپنے والد محترم کی رواےتوں کے مطابق ٹکراتے ہوئے انشاءاللہ آواز حق بلند کرونا، شاہی امام پنجاب نے کہا کہ اگر کبھی ضرورت آ گئی تو آپ سب گواہ رہےں کہ ملک اور ملت کے خاطر لگنے والی گولی مےری پےٹھ پر نہےں چھاتی پر نظر آئےگی ، نےز شاہی امام پنجاب مولانامحمد عثمان رحمانی لدھےانوی نے آج اپنے پہلے اعلان مےں کہا کہ وہ تحرےک تحفظ ختم نبوت جاری رکھےںگے نےز جامع مسجد لدھےانہ کی جلد عظےم الشان تعمےر نو شروع کرےنگے ، قابل ذکر ہےکہ خطاب کے دوران شاہی امام پنجاب کی آنکھےںاپنے والد محترم کا ذکر کرتے ہوئے نم ہو گےں نےز فضاءاللہ اکبر و ختم نبوت کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔
پنجاب کے نویں شاہی امام ہےں مولانامحمدعثمان لدھےانوی
لدھےانہ 14ستمبر ( پرےس رےلےز ) آج لدھےانہ جامع مسجد مےں شاہی امام پنجاب کا عہدا سمبھالنے والے مولانا محمد عثمان رحمانی لدھےانوی پنجاب کے نوےں شاہی امام ہےں، اس عہدے پربل ترتےب مولانا عبد اللہ ولی لدھےانوی 1760ئ،مولانا حافظ عبد الوارث صاحب لدھےانوی 1825ءمولانا شاہ عبد القادر لدھےانوی 1860ءمولانا شاہ محمد لدھےانوی ؒ 1903ءمولانا شاہ محمد زکرےا لدھےانوی 1926ء، رئےس الاحرار مولانا حبےب الرحمن لدھےانوی ؒ1956ءمولانا مفتی محمد احمد رحمانی لدھےانوی ؒ 1987ءشےر اسلام مولانا حبےب الرحمن ثانی لدھےانوی ؒ 2021ءکے نام قابل ذکر ہےں ، قابل ذکر ہےکہ مولانا محمد عثمان رحمانی لدھےانوی جامعہ مظاہر العلوم وقف سہارنپور کے فاضل اور توارےخ مےں پی اےچ ڈی کر چکے ہےں آپ کی پانچ کتابےں شائع ہو چکی ہےں نےز آپ پنجاب کے مشہور مقررےن مےں شمار کئے جاتے ہےں ۔
0 Comments