Latest News

ہندو لڑکے سے شادی کرنے والی نعیمہ کا عبرت ناک انجام، جس کے لیے دین ایمان اور گھر بار چھوڑا اسی نے جان لے لی، لاش کنویں سے برآمد۔

شاملی:سمیر چودھری۔ 
شاملی کے گاؤں بنتی کھیڑا میں جمعہ کو کنویں میں ملنے والی لاش کی شناخت فتح پور کی رہنے والی ایشا عرف نعیمہ کے طور پر ہوئی ہے، جس عاشق کے لیے ایشا نے اپنے گھر اور خاندان، دین وایمان کو چھوڑا اسی نے اس کی جان لے لی، پولس نے نعیمہ کے والد کی تحریر پر عاشق آشو کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ 
بنتی کھیڑا گائوں سے پچاس میٹر دو جمعہ کو صبح برہم پال سنگھ کے ٹیویل کے کنوے میں ایک لڑکی کی لاش گائوں والوں نے دیکھی تھی، دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں گائوں کے لوگ وہاں جمع ہوگئے، اطلاع ملنے پر تھانہ پولس ایس پی ابھیشیک جھا اور اے ایس پی اوپی سنگھ موقع پر پہنچے، لاش کو کنویں سے نکلوایا، اس کے گلے پر نشان تھے اور ہاتھ پر آشو لکھا ہوا تھا، پولس نے لاش مورچری بھجوا دیا، ہاتھ پر لکھے نام کی بات پھیلی تو ایشا کے اہل خانہ مورچری پہنچے اور اس کی شناخت کی، ایشا کے والد راشد نے گائوں بنتی کھیڑا کے ہی آشو کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کروائی ہے۔ ملزم ابھی بھی فرار ہے، پولس اس کی تلاش کررہی ہے، ایشا کی بڑی بہن مسکان کی شادی قریب آٹھ سال قبل بنتی کھیڑا میں ہوئی تھی، گائوں میں نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع جب مسکان کو ملی تو اس نے اپنے شوہر کو فون پر بتایا۔ بتایا جارہا ہے کہ بہن کے یہاں آنے جانے کے دوران ہی ایشا آشو کے محبت میں آگئی، جس کے بعد دونوں دو مارچ کو گھر سے فرار ہوگئے تھے، ۱۳ مارچ کو ایشا اپنے گھر فتح پور لوٹ گئی تھی، اور آشو کے ساتھ شادی کرنے کی جانکاری پولس کو دی تھی، ۱۷ مارچ کو وہ پھر سے آشو کے پاس چلی گئی تھی آشو کے والد کی اطلاع پر اہل خانہ اسے لینے پہنچے لینے وہ ساتھ نہیں آئی۔ اب جبکہ آشو کی ہوس پوری ہوگئی تھی تو اس نے ایشا کو جان سے مارکر کنویں میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر