Latest News

ملک میں کہیں نظر نہیں آیا چاند، جمعہ سے ہوگا رمضان المبارک کا آغاز۔

دیوبند،نئی دہلی: سمیر چودھری۔
آج 22 مارچ کو شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ملک بھر میں رمضان المباک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی لیکن کہیں چاند نظر نہیں آیا، دیوبند، دہلی اور لکھنو سمیت مختلف مقامات پر رویت ہلال کی کمیٹیوں کی میٹنگوں کا انعقاد کیاگیا، لیکن کمیٹیوں کے پاس ملک کو کسی بھی حصہ سے چاند دیکھے جانے کی مصدقہ خبر موصول نہیں ہوئی، جس کے سبب کل بروز جمعرات کو 30 شعبان کی تاریخ ہوگی جبکہ 24 مارچ جمعہ کے دن سے رمضان المباک کا آغاز ہوگا اور جمعہ کا پہلا روزہ ہوگا۔

اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے دفتر اہتمام میں نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا کہ چاند کی مصد خبر کہیں سے بھی موصول نہ ہونے کے سبب عدم رویت کا اعلان کیاجاتاہے اور رمضان المبارک کی پہلی تاریخ جمعہ کے دن ہوگی۔ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی گئی۔ 
شاہی جامع مسجد دہلی کے امام مولانا احمد بخاری ،جمعیۃ علماء ہند اور لکھنو، کولکتہ و ممبئی کے علماءنے بھی آج چاند نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کل چاند نظر نہیں آیا تھا اور وہاں کل سے جمعرات کے روز پہلا روزہ ہوگا۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر