ایک کروڑ کی اِسمیک کے ساتھ خاتون سمیت چار منشیات اسمگلر گرفتار۔
سہارنپور: سہارنپور کے پولیس کو بڑی کامیابی ملی ، پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے، خاتون سمیت چار منشیات اسمگلر گرفتار کیا۔ منشیات ا سمگلروں سے پولیس ایک کروڑ روپے مالیت کی اسمیک برآمد کی اور 9 لاکھ روپیہ نقد برآمد کئے ہیں۔
تھانہ قطب شیر پولیس کو آج بڑی کامیابی ملی ہے ، جس میں مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر ، پولیس نے منشیات اسمگل کرنے والے گینگسٹر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے ، ان سے کروڑوں روپے کی ا سمیک سمیت 9 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی ہے ، سہارنپور کے ایس ایس پی ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مسلسل مہم چلا رہے ہیں ، جس کے تحت ہر روز مختلف منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے اور پولیس اس گینگسٹر تک بھی پہنچ گئی جو شہر میں ا سمیک لا کر صفائی کرتاہےگ جس میں ایک خاتون سمیت 4 منشیات ا سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ اسمیک کو سہارنپور شہر میں دوسرے اضلاع سے لا کر سپلائی کیا جا رہا تھا ، جس کی وجہ سے بچوں سمیت مختلف لوگ اس کے عادی ہو رہے تھے اور سہارنپور منشیات کا مرکز بن رہاہے۔
0 Comments