Latest News

مولانا کلیم صدیقی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ، صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر رہائی کامطالبہ۔

مولانا کلیم صدیقی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کامطالبہ۔

دیوبند: (رضوان سلمانی/ سمیر چودھری)
مشہور عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو اے ٹی ایس کے ذریعہ گرفتارکئے جانے کی مخالفت میں آج قصبہ چھٹمل پور میں انجمن حمایت اسلام اور آزاد سماج پارٹی کی مشترکہ قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج مظاہرہ کرکے ایس ایچ او کے ذریعہ صدرجمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیج کر مولانا کلیم صدیقی کو فوری طورپر رہاکرنے کامطالبہ کیاہے۔اس موقع پر انجمن حمایت اسلام کے صدر مفتی عطاءالرحمن نے کہا کہ مولانا ایک اسلامی اسکالر ہیں جو امن اور انسانیت کی تلقین کرتے ہیں،ملک کا میڈیا جج بن رہا ہے اور جھوٹا پروپیگنڈہ چلا کر مولانا کو بدنام کرکے ان کی تصویر خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا تعلیم اور فلاح و بہبود پر کام کر رہے ہیں، ہمارے ملک کا آئین ہر ہندوستانی کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے مذہب کی تبلیغ کر سکے۔ مولانا سرور قاسمی نے کہا کہ مولانا کی گرفتاری آپ کو سوچنے پر مجبور کر رہی ہے اور اس پورے معاملہ میں میڈیا کا کردار قابلِ مذمت ہے۔ مولانا خالد ندوی نے کہا کہ میڈیا ٹرائل دنیا میں ہندوستان کی شبیہ کو خراب کر رہا ہے،مولانا انصاف اور امن پسند شخصیت کے مالک ہیں،جن کی شبیہ کو داغدار کیاجارہاہے۔ مفتی ضیاءالرحمن قاسمی چیئر مین الجمیل ٹور اینڈ ٹریولس نے کہا کہ کسی کا مذہب زبردستی تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، لیکن اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے کرتا ہے اور وہ کسی بھی مذہب کا ماننے والا ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں قاری مستفیض کاشفی، مولانا نوید انصاری ضلع صدر انجمن، دانش گوڑ نگر صدر آزاد سماج پارٹی وغیرہ نے بھی مولانا کلیم صدیقی کی حمایت میں اپنی بات رکھی۔ 
اس دوران ایس ایچ اوکے توسط سے صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم میںالزام عائد کیاگیا۔ مولانا کی گرفتاری یوپی حکومت کے اشارے پر کی گئی ہے، ان کی گرفتاری سے مسلم سماج اور امن پسند افراد میں سخت بے چینی ہے، مولانا کو جھوٹے اور پروپیگنڈہ کے تحت گرفتار کیاگیاہے، مولانا کلیم صدیقی نے مذہبی رہنماءہونے کے ساتھ ساتھ ملک میںبھائی چارہے اور امن وشانتی کے پیغام کو آگے بڑھارہے ہیں، میمورنڈم مولانا کلیم صدیقی پر عائد کئے گئے تمام الزامات ک بے بنیاد بتاتے ہوئے مطالبہ کیاگیاہے کہ انہیں یوپی ختم کرنے کے لئے یوپی حکومت کو احکامات دیئے جائیں اور مولانا کو رہا کرک اس پورے معاملہ کی تحقیق سپریم کورٹ کے ججوں کی کمیٹی بناکر کی گئی جائے ۔اس دوران مونو مرزا، گل رحمان قریشی ،بابو عبدالشاہد، اطہر ،مولانا تفضیل، حاجی چھوٹا ،قاسم انصاری، امجد نواز، سلطان نیتا ،اعظم رحمانی کے علاوہ چھٹمل پور سے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
فوٹو: مولانا کلیم صدیقی کی حمایت میں میمورنڈم دیتے ہوئے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر