Latest News

سکھر حیدرآباد موٹروے تیس ماہ میں مکمل ہو جائے گی ،سندھ کی ترقی میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حلیم عادل شیخ

 حلیم حادل شیخ

سکھر حیدرآباد موٹروے تیس ماہ میں مکمل ہو جائے گی ،سندھ کی ترقی میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حلیم عادل شیخ

 

جامشورو(بیورو رپورٹ) حلیم عادل شیخ نے جامشورو پہنچ کر این ایچ اے حکام سے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ سے متعلق تفصیلات لینے کے بعد  میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔306کلو میٹر شاہراہ ایک سو نوے ارب کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔سندھ کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر مراد علی شاہ سندھ دشمنی کررہے ہیں۔موٹروے کی تعمیر سے سندھ ترقی کرے گا۔

 

چودہ ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جاچکے ہیں مگر منصوبہ کےلئے وزیراعلی سندھ کے ضلع سے چودہ کلو میٹر کےلئے سیکشن فور ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔وفاق سندھ میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔جامشورو میں قبضہ مافیا کےلئے ریونیو ریکارڈ تو بن جاتا ہے مگر سندھ کی ترقی کے منصوبہ کےلئے رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔

 

قبضہ مافیا نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے ہر برائی کی جڑ وزیراعلی کا ضلع ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کےلئے ایک ہزار ارب روپے ترقیاتی کاموں کےلئے مختص کیئے ہیں۔وزیراعلی اور پیپلزپارٹی ملک کےلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔سندھ میں نادر شاہی لاک ڈاؤن لگانے سے مودی کا لاک ڈاؤن یاد آگیا۔لاک ڈاؤن کا مقصد سمجھ سے بلاتر ہے۔وزیراعلی سندھ چاہتے ہیں کہ سندھ میں پولیس کی چاندنی ہوجائے۔

 

سندھ حکومت نےاین او سی کی گائیڈ لائن کو فالو نہیں کیا گیا۔سندھ سے کرونا ختم ہورہا ہے نہ مراد علی شاہ کا رونا دھونا ختم ہورہا ہے۔وفاق نے کرونا وائرس کےلئے سندھ حکومت کو بھر پور طبی مدد فراہم کی۔سندھ حکومت نے ایک ویکسین بھی نہیں خریدی ۔سندھ حکومت نے بیڈ گورننس کی مثال قائم کردی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر