Latest News

دیوبند کی خانقاہ پولیس چوکی علاقہ میں پیش آئے عصمت دری کے دو واقعات، ایک معاملہ میں مقدمہ درج،ملزم فرار۔

دیوبند کی خانقاہ پولیس چوکی علاقہ میں پیش آئے عصمت دری کے دو واقعات، ایک معاملہ میں مقدمہ درج،ملزم فرار۔

دیوبند: (رضوان سلمانی) دیوبند کی خانقاہ پولیس چوکی کے علاقے میں ایک خاتون اور ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کئے جانے کے دو الگ الگ معاملے روشنی میں آئے ہیں۔ ایک کیس میں پولیس نے خاتون کی طبی جانچ کروا کر تحریر کی بنیاد پر رپورٹ درج کی ہے، تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔شہر کے ایک محلہ کی کی رہائشی خاتون نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ اتوار کی رات محلہ شاہ بخاری کا باشندہ اسیم(عاصم) موقع ملنے پر گھر میں گھس گیا اور اسے بری نیت سے پکڑ لیا۔ الزام ہے کہ عاصم نے اس کی عصمت دری کی، اس دوران شور مچانے پر گھر کے افراد جاگ گئے۔ جنہیں دیکھ کر ملزم جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا۔ خانقاہ چوکی کے انچارج اصغر علی نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ملزم کے خلاف عصمت دری سمیت دیگر دفعات کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔ جلد ہی اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ وہیں اس بات کو لیکر بھی بحث و مباحثہ کا دور چل رہا کہ خاتون اور نوجوان کے درمیان معاشقہ چل رہاتھا۔ادھر دوسری جانب تلہیڑی چنگی کی رہنے والی ایک لڑکی نے پڑوس میں ہی رہنے والے ایک نوجوان پر عصمت دری کا الزام عائد کیاہے۔ حالانکہ پولیس کاکہناہے کہ ابھی تک اس معاملہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ شکایت ملنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر