Latest News

لکھیم پور کھیری تشدد کا اہم ملزم مرکزی وزیر کا بیٹا گرفتار، یوپی پولیس کے مطابق جانچ میں تعاون نہیں کررہا ہےآشیش، کل عدالت میں کیا جائے گا پیش۔

لکھیم پور کھیری تشدد کا اہم ملزم مرکزی وزیر کا بیٹا گرفتار، یوپی پولیس کے مطابق جانچ میں تعاون نہیں کررہا ہےآشیش، کل عدالت میں کیا جائے گا پیش۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں گزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعہ کے اہم ملزم آشیش مشرا کو لمبی پوچھ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آشیش مشرا پولیس کا تعاون نہیں کر رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر کے بیٹے کی گاڑی کی زد میں آکرکسانوں سمیت نو افراد کی موت ہو گئی تھی۔

اسی معاملے کے اہم ملزم مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو تفتیش کے دوران تعاون نہ کرنے اور کچھ سوالات کے جواب نہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اب اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

لکھیم پور تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا سے صبح 11 بجے سے پوچھ گچھ جاری تھی۔ معلومات کے مطابق اس دوران آشیش سے 40 سوالات پوچھے گئے۔ اس دوران آشیش ایس آئی ٹی کے کئی سوالوں کا جواب نہیں دے سکا۔ جس کے بعد آشیش مشرا کو گرفتار کر لیا گیا، یوپی پولیس نے کہا اشیش مشرا پولیس تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر