Latest News

کسانوں کو ٹائیروں سے کچلنے والے لوگ آئین اور قانون کو بھی کچلناچاہتے ہیں,یوپی اسمبلی انتخاب ملک کی تقدیر طے کریگا,اگر ملک کو بچانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا ہوگا; اکھلیش یادو

کسانوں کو ٹائیروں سے کچلنے والے لوگ آئین اور قانون کو بھی کچلناچاہتے ہیں,یوپی اسمبلی انتخاب ملک کی تقدیر طے کریگا,اگر ملک کو بچانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا ہوگا

سہارنپور میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے لکھیم پور تشدد کو لیکر بی جے پی حکومت پر بولا حملہ 

دیوبند:(رضوان سلمانی/سمیر چودھری) سہارنپور پہنچے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیرعلیٰ اکھلیش یادو نے مرکز کی مودی اور صوبہ کی یوگی حکومت کو جم کر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھیم پور تشدد ،زرعی قوانین ،مہنگائی ،کسان تحریک اور ملک کی اشیاءفروختگی کو لیکر حکومت پر جم کر نشانہ سادھا اور کہاکہ اب کسانوں کو ٹائیروں سے کچلنے والی حکومت کا وقت ختم ہوگیا ،انہوںنے کہاکہ اگر ملک کو بچانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔اتوار کے روز سہارنپور کے قصبہ تیترو پہنچے اکھلیش یادو نے یہاں سے انتخابی بگل بجایا اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں متحد ہوکر بی جے پی کو ہرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت پر کسانوں، بے روزگاروں، غریبوں، مزدوروں،خواتین اور نوجوانوںکو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔ ضلع کی قد ر آور لیڈر چودھری یشپال سنگھ کی 100 ویں جینتی کے موقع پر تیترو میںمنعقد عوامی جلسہ میں جمع ہوئی ہزاروں کو بھیڑ دیکھ کر اکھلیش یادو نے حکومت پر خوب حملے کئے، انہوںنے یوگی اور مودی حکومت پر سیدھے حملہ بولتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو گاڑیوں کے ٹائیروں سے کچلا جارہاہے اور وزیرداخلہ اپنے بیٹے کو بچانے میں لگے ہیں، کسانوں کو ٹائیروں سے کچلنے والے لوگ آئین اور قانون کو بھی ٹائیروں سے کچلنا چاہتے ہےں، انہوں نے کہاکہ کسان ان داتا ہے لیکن اسے موالی کہارجاہے، لکھیم پور تشدد کو لیکر اکھلیش یادو نے کہاکہ لکھیم سانحہ میں ملوث ہاتھ ہی نہیں بلکہ دماغ بھی گرفتار ہونا چاہئے، انہوںنے وزیر داخلہ برائے مملکت اجے مشرا ٹینی پر اپنے ملزم بیٹے کو بچانے کا الزام لگایاہے۔انہوں کہاکہ کسی کا بھی تکبر نہیں بچتا ہے، عوام انہیں بھی ان کے تکبر کی سزادے گی۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ملک کو بیچنے کام کررہی ہے ،اگر یہ سلسلہ جاری رہاتو وہ وقت دور نہیں جب ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ملک پر ادھیوگ پتیوں کا قبضہ ہوجائیگا اور عوام بے حیثیت ہوکر رہ جائے گی،اگر یہ وقت آیا تو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے ذریعہ دیئے گئے ہمارے حقوق کا کیا ہوگا؟۔

 ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ ہندو مسلم ایکتا اور بھائی چارہ ہمارے ملک کی شناخت ہے، لیکن آج اس ختم کرنے کی منظم کوششیں کی جارہی اور ملک میںمذہبی نفرت کے نام پر دوریاں پیدا کی جارہی ہیں،ہمیں متحد ہوکر ان لوگوں ان سازشوں کو ختم کرناہوگا۔ اکھلیش یادو آئندہ اسمبلی انتخابات کے متعلق کہاکہ یوپی اسمبلی انتخابات ملک کی تقدیر طے کریگا، یہ نوجوانوں اور کسانوں کے مستقبل کا رخ طے کریگا، انہوںنے جم غفیر سے کہاکہ اگر ملک کو بچاناہے تو ملک بی جے پی کو ہرانا ہوگا،اگر 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ہرایا دیا جاتا تو آج کسانوںکو ان کالے قوانین کے لئے اپنی جانیں داو پر نہ لگانا پڑتی ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی 350 سے زائد سیٹیں جیت کا صوبہ میں حکومت بنائے گی،لیکن آپ لوگوں کو کسی کے بہکاے میں نہیں آناہے۔ انہوںنے یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے لوگوںکو ہوشیار رہنے کا مشورہ یتے ہوئے کہاکہ جو سرکار کسانوں کو کچل سکتی اور ملزموں کو بچاناچاہتی ہے وہ کچھ بھی کرسکتی ہے اسلئے بہت ہوشیار اور محتاط رہناہوگا۔ اکھلیش یادو نے مہنگائی پر حکومت کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ آج پیٹرول ڈیژل سے لیکر کھاناپینے کی ہر چیز عام آدمی کی دستر س سے باہر ہوگئی، بجلی کے بل میں بے تحاشہ اضافہ کردیاگیاہے اور کسان سماّن ندھی کے نام سے کسانوں کو دھوکہ دیا جارہاہے۔


 انہوں نے کہاکہ بڑے بلند بانگ دعوے کرنے والی اس حکومت نے کورونا کے نازک دور میں غریب کا ہاتھ چھوڑ دیا تھا، جب لوگوں دوائیوں، علاج اور آکسیجن کے لئے مررہے تھے اس وقت حکومت کو ذرہ برابر غریب کی فکر نہیں تھی، جسے لوگ بھولے نہیں ہیں۔انہوں نے بی جے پی حکومت پر تقسیم کرنے والی پالیسی نافذ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یہ حکومت غریب، مزدور اور کسان مخالف ہے ،جسے اب بدلنے کا وقت آگیاہے۔انہوں نے عوام کے سامنے کہاکہ سماجوادی پارٹی ہر طبقہ کو سمان دینے کے ساتھ ساتھ اور ترقی و بھائی چارے میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے صوبہ کی یوگی اور مرکزی مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیاہے۔ اکھلیش یادو نے پروگرام سے قبل چودھری یشپال سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خوب ستائش کرتے ہوئے انہیں کسان نیتا بتایا، وہیں اس عوامی اجلاس سے اکھلیش یادو نے گوجر سماج اور مسلمانوں کو متحد ہ کرکے اپنی پارٹی میں ساتھ لینے کا پیغام دیا۔ اس قبل دوپہر ساڑھے بارہ بجے اکھلیش یادو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ یہاں پہنچے تھے جہاں بڑے پیمانے پر ان کے پروگرام کی تیاریاں کی گئی تھی اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے زبردست سیکوریٹی کے بندوبست کئے گئے تھے ،وہیں جلسہ میں پہنچنی بھیڑ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر