Latest News

سی ایم کو ’راج پاٹ چھوڑ کر پوجا پاٹھ‘ کرنی چاہئے،جینت چودھری نے بی جے پی حکومت بولا حملہ، کسانوں کو کچلنے والے نئے انگریزوں کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے کا قت آگیا۔

سی ایم کو ’راج پاٹ چھوڑ کر پوجا پاٹھ‘ کرنی چاہئے،جینت چودھری نے بی جے پی حکومت بولا حملہ، کسانوں کو کچلنے والے نئے انگریزوں کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے کا قت آگیا۔


سہارنپور: (سمیر چودھری) راشٹریہ لوکدل کے قومی صدر جینت چودھری نے کسان آندولن کو لیکر بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولا اور بی جے پی حکومت کونئے انگریزوں کی حکومت قرار دیا،انہوں نے کہاکہ لکھیم پور میں کسانوں کو کچلنے والے لوگ عوام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں لیکن ہم سب کو متحدہ ہوکر اور مذہب و برادی کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کی ترقی کے لئے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنا ہوگا،انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی دتیہ ناتھ پر بھی سخت تنقید کی۔ آج قصبہ گنگوہ میں منعقد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جینت چودھری نے لکھیم پوری کھیری میں کسانوںکے ساتھ پیش آئے واقعہ پردکھ ظاہر کرتے ہوئے اسے بی جے پی کا اہنکار قرار دیا اور بی جے پی حکومت کو نئے انگریزوں کی حکومت قرار دیا،انہوں نے نوجوانوں ،کسانوں، مزدوروں اور خواتین سے متحد ہوکر بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کرتے ہوئے بی جے پی کے راشٹریہ واد کو کھوکھلا راشٹریہ واد قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ یوپی میں اب بدلاو ¿ کا وقت آگیاہے، ہم سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے ابولکلام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرینگے اور اِن کھوکھلے راشٹریہ واد والے لوگوں کو حقیقی راشٹریہ واد سکھائینگے۔جینت چودھری نے وزیر اعلیٰ یوگی آتیہ ناتھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ’راج پاٹ چھوڑ کر پوجا پاٹھ ‘ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی نفرت پھیلانے والے لوگ یوپی میں ایک مرتبہ پھر الیکشن جیتنے کے لئے سارے ہتھکنڈے اپنائے گیں، جن سے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ جینت چودھری نے بزرگوں اور عوام سے آشیرواد مانگتے ہوئے کہاکہ آئندہ اسمبلی میں انتخاب میں بی جے پی کا صوبہ سے صفایا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی کسان سماّن ندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو صرف سالانہ چھ ہزار روپیہ دینے والی حکومت دوسری طرف کسانوں کی کمر توڑنے کا کام کررہی ہے، لیکن سرکار آنے پر ہم کسانوں کو سمان اور ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ بارہ ہزار روپیہ سالانہ دینگے، صوبہ کے اسکولوں میں کمپیوٹر کی معیاری تعلیم کا بندوبست کیاجائیگا، اب کچھ ہی اسکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن ہمارا دور آنے پر جملہ اسکولوں میں اس کا بندوبست کیا جائیگا، جینت چودھری نے یہ بھی کہاکہ ہماری سرکار آنے پر مغربی یوپی میں ہائیکورٹ کی بینچ قائم کی جائے گی اور اس کے لئے کچھ بھی کرنا ہوا وہ کیا جائیگا۔انہوں نے مہنگائی، بے روزگاری اور نفرتی سیاست کو لیکر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ راشٹریہ لوکدل کے لیڈر نعمان مسعود نے بھی کسانوں کے مسائل، بے روزگاری اور مہنگائی کو لیکر بی ج پی حکومت پر سخت تنقیدکی اور جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ اداکیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر