Latest News

دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مفتی عارف قاسمی کی والدہ کا انتقال، علمی حلقوں کی فضا سوگوار۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مفتی عارف قاسمی کی والدہ کا انتقال، علمی حلقوں کی فضا سوگوار۔

مفتی عارف اور قاری واصف کو صدمہ، دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حدیث حضرت مولانا خورشید عالم کی اھلیہ کا اِنتقال۔

دیوبند (فہیم صدیقی) دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حدیث حضرت مولانا خورشید عالم رحمۃ اللہ علیہ کی اھلیہ اور دارالعلوم وقف دیوبند کے اساتذہ مولانا مفتی عارف قاسمی و مولانا واصف قاسمی صاحب کی والدہ محترمہ کا محلہ بڑے بھائیان میں انتقال ہو گیا ھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی۔ عیدگاہ وقف کمیٹی کے سکریٹری جناب محمد انس صدیقی۔ مرکز ی جامع مسجد دیوبند کے متولی حافظ محمد انور عثمانی پریس ایسوسی ایشن دیوبند کے تمام ذمہ داران وصحافی حضرات۔دیوبند کی مذہبی دینی علمی ادبی سیاسی و سماجی شخصیات مولانا ندیم الواجدی مولانا سید احمد خضر شاہ صاحب مولانا نسیم اختر شاہ صاحب مولانا دلشاد قاسمی عرفان ھاشمی سابق چیئرمین انعام قریشی ڈاکٹر عبید اقبال عاصم عثمانی ڈاکٹر شبلی اقبال کمال اصغر قاضی فرحان اور معززین شہر نے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کیاھے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ہم سب غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں ادا کی جائے گی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر