Latest News

اویسی سے اتحادرکھنے کا دعویٰ کرنے والےاوم پرکاش راج بھر کی اکھلیش یادو سے ملاقات، سماج وادی پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑ کر بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا عزم۔

اویسی سے اتحادرکھنے کا دعویٰ کرنے والےاوم پرکاش راج بھر کی اکھلیش یادو سے ملاقات، سماج وادی پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑ کر بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا عزم۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن کے مدنظر تیزی سے سیاسی حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔ کچھ شرطوں کے ساتھ ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ آنے کی اُمید رکھنے والے اور اسدالدین اویسی سے اتحاد کا دعویٰ کرنے والے سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بدھ کے روز لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے مُلاقات کر کے سماجوادی پارٹی کے اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑ کر بی جے پی کو ہرانے کی بات کہی۔ دونوں لیڈران نے مذکورہ ملاقات کی جانکاری ٹویٹ کر کے دی۔
سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے آج ایس پی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور ساتھ میں الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں کی ملاقات کے بعد ایس پی کے آفیشیل اکاونٹ سے جانکاردی دی گئی۔' محروموں، استحصال زدہ لوگوں، پچھڑوں، دلتوں، خواتین، کسانوں، نوجوانوں، ہر کمزور سماج کی لڑائی سماج وادی پارٹی اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی مل کر لڑیں گے۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو ایک ایسی سماج وادی نظام کا قیام کرنا چاہتے ہیں جس میں سماج وادی نظریہ کی عملی شکل موجود ہو۔ جس سے خوشحال، جامع اور مساوی سماج کا قیام ہوسکے۔ اسی عزم کی تکمیل کے لئے سماج وادی پارٹی سبھی کو ساتھ لے کر لگاتار آگے بڑھ رہی ہے۔ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی حکومت نےغریب، دلت اور پسماندہ سماج سمیت سبھی محروم طبقات کے لئے بے شمار کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی کڑی میں کمزوروں کے حق کی آواز کو بلند کرنے والی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر یوپی کو ترقی کے راستے پر لے جانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ بی جے پی کے اقتدار کے خاتمے کا آغاز ہے۔

دعوی کیا جاتا ہے کہ پوروانچل میں 18۔22 فیصدی راج بھر ووٹرس ہیں۔ پوروانچل کی 150 سے زیادہ سیٹوں پر پارٹی کا اثر ہے۔ ریاست کے وارانسی ڈویژن، دیوی پاٹن، گورکھپور، اعظم گڑھ کی اسمبلی سیٹوں پر کافی اثر ہے۔ سہیل دیو سماج پارٹی کی بنسی، آرکھ، ارک ونشی، کھروار، کشیپ، پال، پرجاپتی، بند، بنجارا، باری، بیار، وشوکرما، نائی اور پاسوان میں کافی مضبوط پکڑ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر