Latest News

فرقہ پرستی کے خاتمے اور جمہوریت کے تحفظ کےلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت: جمعیۃعلماءمظفرنگر کے تحت ووٹر بیداری سے متعلق منعقد اہم میٹنگ میں علماء کا اظہارِ خیال۔

فرقہ پرستی کے خاتمے اور جمہوریت کے تحفظ کےلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت: جمعیۃعلماءمظفرنگر کے تحت ووٹر بیداری سے متعلق منعقد اہم میٹنگ میں علماء کا اظہارِ خیال۔

مظفرنگر: جمعیۃعلماء ہند کی ووٹ بیداری مہم کے تحت آج چرتھاول اسمبلی حلقہ کے نگلہ راعی واقع جامعہ الہدایہ جامعہ نگر میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ،جس میں چرتھاول بلاک کو تین زون میں تقسیم کرکے پہلے مرحلے کی میٹنگ میں چرتھاول وبیس گاؤں کے علماء، سماجی شخصیات بالخصوص ائمہ کرام نے شرکت کی،پروگرام کا آغاز قاری محمد نوشاد کی تلاوت قرآن پاک وشاعر ابوالکلام کلیم کی نعت پاک سے ہوا۔
پروگرام کی صدارت حضرت فدائے ملت رح کے خلیفہ ومجاز حضرت حافظ محمد فرقان اسعدی صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے انجام دیئے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی بنیامین قاسمی صاحب صدر جمعیۃعلماء ضلع مظفرنگر رہے۔

اس موقع پر پروگرام کے مقصد و ووٹ کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ اپنے آئینی حقوق کے تحفظ وحصول کے لیے ووٹ کا ہونا ضروری ہے، جس کی وجہ سے باعزت شہری قرار پائیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کو سیکولر لوگوں کے ساتھ ملکر ملک میں پھیل رہی فرقہ پرستی کے خاتمے اور جمہوریت کے تحفظ کے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا جمعیۃعلماء ہند اور ہمارے اکابرین بالخصوص صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا سید محمود مدنی صاحب کی اولین ترجیحات میں ہے کہ ہمیں سرکاری کاغذات ودستاویز کو صحیح کرانا، خاص طور پر جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں ووٹ سازی اور ووٹ بیداری میں اہم ورل ادا کرنا ہوگا۔
مفتی بن یامین قاسمی صاحب نے کہا کہ ووٹ دینے اور ووٹ بنوانے کا ہمارا آئینی حق ہے، اس سے قبل اس حق چھینا جائے اس پہلے ہمیں اس نظام کو مستحکم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

حافظ محمد فرقان اسعدی صاحب نے کہا کہ اس کام کو کرنے میں ائمہ مساجد اور مدارس کے ذمہ داران کو اپنے دیگر کاموں کو پس پشت ڈال کر ووٹ بیداری مہم کو مضبوط کریں، مساجد کے منبرو ں سے عوام کو ترغیب دلائیں۔

مولانا محمد قاسم قاسمی صدرجمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے کہاکہ خدمت خلق اسلام کا اہم ترین جز ہے، اس اہم کام کو دینی فریضہ سمجھتے ہوئے گھر گھر، گاؤں گاؤں اس کام میں لگ جائیں۔ اس موقع پر گاؤں کے سطح پر چھوٹی چھوٹی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تاکہ کاموں ترتیب سے بآسانی نچلی سطح تک پہنچایا جاسکے۔

مولانا احسان الحق قاسمی ،پردھان محمد افسرون، مولانا سلیم احمد، مولانا افسرون، حافظ عاشق الہی، نسیم پردھان، حافظ سالم نگلہ راعی،ساجد عطار، اظہار صابری چرتھاول، مفتی نسیم احمد مولانا تصوراحمد، مولانا ابوالکلام کلہڑی، قاری توحید عزیز، مولانا محسن، حافظ محمد ایوب کٹیسرا، ڈاکٹر جمیل احمد حافظ سرفراز قیام پور، حاجی مہربان مولانا مبین، قاری نوشاد چرتھاول، مولانا راحت خسروپور، حاجی اسلام ددھیڑو، مولانا عبدالتواب لوہاری، مولانا پرویز سعدپور،ڈاکٹر انتظار، ممتاز احمد لڑوا، مولانا معمور حافظ اشفاق امین نگر، قاری اسلم جسوئی وغیرہ خصوصی طور سےموجود رہے۔

Posted By:  Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر