Latest News

نوجوان شاعر ولی وقاص کے سات سالہ معصوم بیٹے کا اِنتقال، ادبی اور سماجی حلقوں کی فضا مغموم۔

نوجوان شاعر ولی وقاص کے سات سالہ معصوم بیٹے کا اِنتقال، ادبی اور سماجی حلقوں کی فضا مغموم۔
دیوبند:(سمیر چودھری) نوجوان شاعر ولی وقاص کے سات سالہ بچہ محمد عاطف کی موت سے شہرکے سماجی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، شاعر ولی وقاص کا بیٹا گزشتہ پانچ روز قبل بھوپال میں ایک شادی کی تقریب کے دوران تیسری منزل سے گِر کر شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا، جسے بھوپال کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا،جہاں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں اس کا علاج چل رہا تھا لیکن معصوم بچہ کو قابل ذکر افاقہ نہیں ہوا اور گزشتہ شب اس کاانتقال ہوگیا،جس سے اہل خانہ میں صف ماتم بچھ گیا۔ 

محلہ خانقاہ کے باشندہ شاعر ولی وقاص پانچ یوم قبل بھوپال میں واقع اپنے رشتہ داروں کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے اپنے خاندان کے ساتھ گئے تھے، شادی کی تقریب کے دوران معصوم بچہ محمد عاطف تیسری منزل سے گرِ کر شدید طورپر زخمی ہوگیا، جس کی منگل کی رات علاج کے دوران موت ہوگئی، بدھ کے روزکی بچہ کی لاش دیوبند لائی گئی ،جہاں انتہائی مغموم ماحول میں معصوم بچہ کو قاسمی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ 
شاعر ولی وقاص کے بیٹے کی موت پر ممتاز شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی ، شاعر شمس دیوبندی،ڈاکٹر ندیم شاد دیوبندی، ڈاکٹر شمیم دیوبندی،مولانا ندیم الواجدی، مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، سید وجاہت شاہ، سابق چیئرمین انعام قریشی، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، شاعر عبداللہ راہی،نجم عثمانی،ڈاکٹر کاشف اختر، شمیم کرتپوری، تنویر اجمل دیوبندی وغیرہ سمیت شہر کی سرکردہ اور سماجی و ادبی شخصیات نے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر