Latest News

سمیر وانکھیڑے کو آرین خان کیس سے ہٹایا گیا، نواب ملک کے داماد کی تفتیش بھی چھن گئی، اب یہ ہونگے نئے تفتیشی افسر۔

سمیر وانکھیڑے کو آرین خان کیس سے ہٹایا گیا، نواب ملک کے داماد کی تفتیش بھی چھن گئی، اب یہ ہونگے نئے تفتیشی افسر۔
ممبئی : آرین خان کیس کو لے کر تنازع میں آنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر پر آج نژلہ گر ہی گیا۔ انہیں اس معاملے کی ٹیم سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ فی الحال آرین خان معاملہ تفتیش ایجنسی کے افسر سنجے سنگھ کو دیا گیاہے۔ایس آئی ٹی کی کمان اب وہ سنبھالیں گے۔ 
آرین خان معاملے کے علاوہ سنجے سنگھ چار ان معاملوں کو بھی دیکھیں گے جو ابھی تک سمیر وانکھیڑے کے پاس تھے۔

غور طلب ہے کہ آرین خان کی گرفتاری کے بعد وانکھیڑے پر کئی الزامات لگائے گئے تھے، این سی پی لیڈر نواب ملک اُن پر کئی الزامات لگائے تھے۔ این سی بی کے ساؤتھ ویسٹرن ریجن کے ڈپٹی ڈی جی متھا اشوک جین نے کہا ہے کہ اب دہلی کی ٹیم آرین سمیت کل 6 کیسوں کی جانچ کرے گی۔ نواب ملک کے داماد سے متعلق کیس کی جانچ بھی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر وانکھیڑے سے واپس لے لی گئی ہے۔

سمیر وانکھیڑے کو تحقیقات سے ہٹایے جانے سے پرجوش نواب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’سمیر وانکھیڑے سے آرین خان کیس سمیت پانچ معاملے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ایسے 26 کیسز ہیں جن کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یہ تو ابھی شروعات ہے۔ اس نظام کو صاف کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم یہ کریں گے۔‘‘ ہفتہ کو این سی بی کی ایک ٹیم ان کیسوں کی تحقیقات کے لیے ممبئی پہنچے گی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر