حیدرآباد آنے پر منورفاروقی کی بیانڈ بجا دیں گے: بی جے پی رکن اسمبلی کا دھمکی
حیدرآباد _ تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ نے کامیڈین منورفاروقی کو حیدرآباد میں اپنا شو پیش کرنے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کی جانب سے دی گئی دعوت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
راجا سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ منورفاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرتے ہوئے کامیڈی کی ہے ان کے خلاف 16 ریاستوں میں پابندی عائد ہے ایسے میں متنازعہ کامیڈین منورفاروقی کو تارک راما راو کس طرح حیدرآباد میں شو کرنے دعوت دے رہے ہیں
بی جے پی رکن اسمبلی نے تارک راما راو سے کہا کہ آپ کے والد چیف منسٹر چندرشیکھرراو دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں اور وہ یگنم بھی کرتے ہیں ان سے کچھ سیکھیں۔
0 Comments