Latest News

بلاک دفاتر میں مذہبی رسومات کے مطابق ہوئیں اجتماعی شادیاں، دیوبند سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر منعقد پروگراموں میں مہمانوں نے نئے جوڑوں کو پیش کی مبارکباد۔

بلاک دفاتر میں مذہبی رسومات کے مطابق ہوئیں اجتماعی شادیاں، دیوبند سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر منعقد پروگراموں میں مہمانوں نے نئے جوڑوں کو پیش کی مبارکباد۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دیوبند سہارنپور سمیت ضلع کے متعدد بلاکوں میں آج وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت مختلف جوڑوں کی شادیاں مذہبی رسم و رواج کے مطابق ہوئیں،نانوتہ میں 61 جوڑے سات پھیرے لیکر شادی کے بندھن میں بندھے ۔ جبکہ 9 جوڑوں کا نکاح پڑھایا گیا۔ جبکہ دیوبند میں 78 جوڑوں کی شادیاں مذہبی رسومات کے مطابق ہوئیں ،جس میں 73جوڑوں کی ہندو رسم و رواج جبکہ پانچ جوڑوں کے نکاح ہوئے۔ تمام جوڑوں کی شادی ان کی مذہبی رسومات کے مطابق ہوئی۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کو مہمانوں نے مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ گھریلو اشیاءکے علاوہ حکومت کی طرف سے کنیا دان کی شکل میں 35-35 ہزار روپیہ کی رقم بھی دی گئی۔نئے شادی شدہ جوڑوں کو افسران نے خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے تحائف،ضروری سامان اور شادی کے سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نانوتہ بلاک آفس کے احاطے میں وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت مذہبی رسومات کے مطابق 70 جوڑوں کی شادی ہوئی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی سی ڈی ایف کے چیئرمین کرشنا کمار پنڈیر، بلاک پرمکھ چاندنی رانا، پرمود رانا اور بی ڈی او سی پی سنگھ نے نئے شادی شدہ جوڑے کو تحائف کے ساتھ ضروری سامان بھی دیااور شادی کے سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈی سی ڈی ایف کے چیئرمین کرشنا کمار پنڈیر نے کی اور نظامت سابق صدر رامپال سنگھ نے کی۔ 

دیوبند بلاک دفتر میں وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 78 جوڑے اپنی مذہبی روایات کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔اے ڈی او چمن سنگھ رانا کے مطابق دیوبند میں کل 78 جوڑوں کی شادیاں ہوئی ہیں،جن میں 73 کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جبکہ پانچ جوڑوں کا نکاح ہواہے۔ دلہا اور دلہن کو تحائف اور مبارکباد پیش کی گئی۔مسلم جوڑوں کی شادی قاضی نے نکاح پڑھا کر کی جبکہ دیگر جوڑوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق پنڈت نے کرائی۔اے ڈی او سماج کلیان چمن سنگھ رانا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہر جوڑے کی شادی پر 51 ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ 10-10 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان جس میں برتن، کپڑے اور زیورات شامل ہیں دیے گئے ہیں اور ہر دلہن کے بینک اکاو ¿نٹ میں 35-35 ہزار کنیا دان کے طور پر بھیجے گئے ہیں۔ بی ڈی او اجے کمار نے بتایا کہ اجتماعی شادی کے لیے 95 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 17 درخواستوں کو جانچ کے دوران منسوخ کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر