Latest News

مقررہ وقت پر ہونگے یوپی کے اسمبلی الیکشن، ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھے گا، الیکشن کمشنر نے لکھنؤ میں کیا ضروری شرائط کا اعلان۔

مقررہ وقت پر ہونگے یوپی کے اسمبلی الیکشن، ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھے گا، الیکشن کمشنر نے لکھنؤ میں کیا ضروری شرائط کا اعلان۔
لکھنؤ: چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں تمام سیاسی جماعتیں بروقت انتخابات چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی صورتحال کے پیش نظر ریاست میں ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو لکھنؤ میں پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کی ہے۔ تمام جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمشنر نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویجل ایپ کا استعمال کریں اور الیکشن سے متعلق کسی بھی بے ضابطگی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں ایپ کے ذریعے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں تاکہ مناسب کارروائی کی جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ووٹنگ بوتھوں پر VVPAT مشینیں نصب کی جائیں گی۔ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائیو ویب کاسٹنگ کی سہولت تقریباً 1 لاکھ ووٹنگ بوتھس پر دستیاب ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی کوشش کی جارہی ہے۔ کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ریلیوں کی تعداد محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اتر پردیش میں ووٹروں کی تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ حتمی ووٹر لسٹ 5 جنوری کو آئے گی۔ یوپی میں 52 فیصد نئے ووٹر ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے الیکشن کمیشن کے افسران اتر پردیش کے دورے پر ہیں۔ جمعرات کو دورے کا آخری دن ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر