Latest News

مولانا انوار الحق قاسمی کو جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کے ناظم نشر و اشاعت منتخب کئے جانے پر مفتی انعام الحق قاسمی نے پیش کی مبارکباد۔

مولانا انوار الحق قاسمی کو جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کے ناظم نشر و اشاعت منتخب کئے جانے پر مفتی انعام الحق قاسمی نے پیش کی مبارکباد۔
 (سیتا مڑھی) ملک نیپال کے مسلمانوں کی ملکی تنظیم" جمعیت علماء نیپال" جمعیت علماء ہند کی سرپرستی میں اپنے ابتداء قیام سے چل رہی ہے۔حضرت مولانا محمود مدنی صدرِ جمعیت علماء ہند کی "جمعیت علماء نیپال "پر خاص نظر رہتی ہے۔ "جمعیت علماء نیپال"کے صدر مفتی محمد خالد صدیقی ہیں۔
"جمعیت علماء نیپال" کی شاخیں پورے ملک میں ہیں۔ ضلع روتہٹ میں بھی "جمعیت علماء نیپال"کام کررہی ہے۔ ضلعی جمعیت کے صدر مولانا محمد شوکت علی قاسمی مدنی ہیں۔ جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کے" ناظم نشر و اشاعت"کے لیے جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کی سرکردہ شخصیات نے ملک نیپال کے نوجوان عالم دین مولانا انوار الحق قاسمی کو منتخب کیا ہے۔
 مولانا انوار الحق قاسمی کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مفتی انعام الحق قاسمی نے کہا کہ وہ اس عہدے قابل تھے اورجمعیت کو ان کی خاص ضرورت بھی تھی۔ اس انتخاب پر میں مولانا انوار الحق قاسمی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ موصوف مفوضہ ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر