Latest News

تصوف دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے، منگلور میں منعقد سہ روزہ عرس کی تقریبات کے اختتام پر پروفیسر تنویر چشتی کااظہار خیال۔

تصوف دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے، منگلور میں منعقد سہ روزہ عرس کی تقریبات کے اختتام پر پروفیسر تنویر چشتی کااظہار خیال۔
دیوبند، منگلور(پریس ریلیز)
شمالی ہند کے قدیم ترین مشہور بزرگ صوفی حضرت سید شاہ عثمان جہانگیر عرف حضرت شاہ ولایت منگلوری ؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس اپنی قدیمی روایات کے مطابق بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے عقیدت مند ،صوفیائے کرام سجادگان نے شرکت۔
اس مناسبت سے جاری پریس ریلیز میںپروفیسر تنویر چشتی سجادہ نشین نے کہا کہ تصوف ہمیشہ سے اسلام کا جذولاینفک رہا ہے، صوفیائے کرام نے خدمتِ خلق کو عبادت کا درجہ دے کر ہندوستانی سما ج کو خوبصورت گلدستہ بنا دیا ہم اپنی اس ہندوستانیت پر بجاطور پر فخر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تصوف دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے اور تمام درگاہیں انسانی اتحاد کے زندہ مراکز ہیں ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم اور روحانی شخصیت شری لکشمن شرمہ مہاراج نے پہلا چراغ جلاکر تقریبات کا افتتاح فرمایا ۔عرس کے دواران لنگر ،قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی، شجرہ خوانی اور محفلِ نعت نیز کل مذاہب جلسہ تصوف کے علاوہ ممتاز شخصیات کی دستار بندی بھی کی گئی، عرس کے اختتام پر دعائیہ محفل میں ملک و قوم کی بھلائی اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے دعا بھی کرائی گئی اور تبرکات ِ حضرت شاہ ولایت ؒکی زیارت صاحبزادہ سید تابش جمال چشتی کے ذریعہ کرائی گئی۔

عرس شریف میں شرکت کرنے والوں میں عمران میاں کلیری، پیر عرفان صابری، مفتی ضیاءالدین قادری، مولانا حافظ سجاد احمدامام جامع مسجد، ڈاکٹر صوفی تسلیم صابری، انجنئیر مظاہر صابری، شہاب الدین بیدل سجادہ نشین ، پیر ظہور صابری، پیر عبد السمیع انصاری، ڈاکٹر شاہ نواز، شاہ نواز صابری، حافظ عبد الصمد ،ڈاکٹر شفیع الزماں ہاشمی، قاضی شدو کاظمی، انیس چشتی، خالد فاروقی، راﺅ عبد الکلیم چشتی، شعبان صابری، علامہ شمیم قریشی ابروی، حافظ عبد اللہ جانشین حافظ غلام (مرحوم)حافظ سیف اللہ، پرنسپل ذوالفقار، سید انتظار، صوفی عبد العزیز نقشبندی ، حافظ شمس الحسن انصاری، صوفی راﺅ گلزار صابری، صوفی شہزاد چشتی، صوفی شکیل ملک ، حافظ عیاض، صوفی عبد الباسط ، صوفی قربان ملک، صاحبزادہ تیمور عثمانی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔صاحبزادہ عارف چشتی کے اظہارِ تشکر کے ساتھ عرس تقریبات مکمل ہوئی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر