دھرم سنسد میں مسلمان کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج۔
نئی دہلی: اتراکھنڈ پولس نے ہریدوار میں 'دھرم سنسد' میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
پولیس نے ٹویٹر پر لکھا، "سوشل میڈیا پر ایک مخصوص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرکے نفرت پھیلانے کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے، وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر کے خلاف کوتوالی ہریدوار میں دفعہ 153A آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور قانونی کارروائیاں چل رہی ہیں۔"
دراصل، جتیندر نارائن تیاگی اور دیگر پر ہریدوار میں منعقدہ 'دھرم سنسد' پروگرام کے دوران مشتعل اور پرتشدد تقریریں کرنے کا الزام ہے۔ اشتعال انگیز تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا تھا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے اتراکھنڈ ریاستی صدر سے کہا ہے کہ وہ 'دھرم سنسد' میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والے تمام مقررین کے خلاف مقدمہ درج کریں۔ مجلس کے ہری دوار اتراکھنڈ کے کارکنان نے دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف تحریر لے کر معاملہ درج کرنے کی مانگ کی ہے۔
اس سے قبل ترنمول کانگریس لیڈر اور آر ٹی آئی کارکن ساکیت گوکھلے نے اس معاملے میں منتظمین اور مقررین کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ تین روزہ دھرم سنسد پیر کو اختتام پذیر ہوا تھا۔
DT Network
0 Comments