Latest News

جے سی پبلیکیشنز کے ذریعہ شان رسالت میں گستاخی کے معاملے کو حاجی فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں اٹھایا، شرمناک حرکت پر سخت کارروائی کا مطالبہ۔

جے سی پبلیکیشنز کے ذریعہ شان رسالت میں گستاخی کے معاملے کو حاجی فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں اٹھایا، شرمناک حرکت پر سخت کارروائی کا مطالبہ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں شان رسالت میں گستاخ کرنے والے دہلی کے پبلی کیشنز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور وزیر تعلیم سے اس کی جانچ کرانے کی مانگ اور کہاکہ یہ ماحول خراب کرنے کی بڑی سازش ہوسکتی جس پر فوری طورپر کارروائی کی جائے اور مذکورہ کتاب کو ضبط کیا جائے۔ گزشتہ دنوں دہلی کے جے سی پبلی کیشنز کے ذریعہ آئی سی ایس ای بورڈ کی تاریخ کی ساتویں جماعت کی کتاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبرائیل ع کے تصویری خاکے شائع کئے گئے تھے،جس کے بعد سے ملک کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو مل رہاہے۔ اسی معاملہ کو لیکر آج سہارنپور سے لوک سبھا کے ممبر حاجی فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں لوک سبھا اسپیکر کے سامنے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اسے شرمناک حرکت قرار دیا اور کہاکہ اس طرح کے واقعات سے کبھی بھی ملک کا پر امن ماحول خراب ہوسکتاہے۔

حاجی فضل الرحمن نے کہاکہ جے سی پبلی کیشنز دہلی نے آئی سی ایس ای بورڈ کی ساتویں کلاس کی ہسٹری کی کتاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کا ایک تصویری خاکہ (کارٹون) شائع کیا ہے ،جس سے مسلمانوںکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے،اس طرح کی شرمناک حرکتوں سے ملک کا پر امن ماحول بگڑ سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ اور وزیر تعلیم سے اس جانب توجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کتاب کو فوری طور پر ضبط کیا جائے اور جے سی پبلی کیشنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی شرمناک حرکت کرنے والوں کے پس پشت ماحول خراب کرنے کی بڑی سازش بھی ہوسکتی ہے اسلئے ایسے افرا د کے خلاف فوری طورپر کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ ملک کے امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر