ماب لنچنگ میں مارے گئے لوگوں کا الگ سے کوئی ڈیٹا نہیں ہے،حکومت کا پارلیمینٹ میں بیان۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بدھ کو پارلیمنٹ میں کہاکہ این سی آر بی بھیڑ کے ذریعہ یعنی ماب لنچنگ میں مارے گئے لوگوں سے متعلق الگ سے کوئی اعدادوشمار نہیں رکھتا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نتیانند رائے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ این سی آر بی خود ساختہ سیکوریٹی فورسیز، گروپوں اور بھیڑ کے ذریعہ مارے گئے اور زخمیوں کے متعلق الگ سے کوئی اعدادوشمار نہیں رکھتا ہے، ملک کے آئین کی ساتویں شیڈول کے مطابق پولس اور لاء اینڈ آرڈر ریاستی حکومت کے تحت ہے، ریاستی سرکاریں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ جرائم روکنے اور مجرمین پر مقدمہ چلانے کی ذمہ دار ہے۔
انہو ںنے کہاکہ حکومت نے بھیڑ کے ذریعہ قتل کے خطرے کو روکنے کےلیے آڈیو ویجویل میڈیا کے تعلق سے بھی لوگوں میں بیداری پیدا کی ہے ساتھ ہی حکومت نے بھیڑ کے ذریعہ تشدد کو بڑھاوا دنے والی جھوٹی خبروں اور افواہوں کو روکنے کےلیے قدم اُٹھاتے ہوئے سروس پرووائڈروں کو بھی حساس بنایا ہے۔
DT Network

0 Comments