موجودہ حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اکابرین علماءآگے آئیں: دیوبند میں منعقد اصلاحی جلسہ میں مولانا سجاد نعمانی کا خطاب۔
ملک کے ممتاز عالم دین و مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سینئر رکن مولانا سجاد نعمانی نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات کا مقابلہ مذہب اسلام کے امن و محبت اور بھائی چارے پیغام کے ساتھ کیا جائے،انہوں نے کہاکہ حالات سے گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مسلمان ہی ملک سے سچی محبت کرتاہے اور اہل مدارس ہی ملک کو معاشی اور سماجی بحران سے باہر نکال سکتے ہیں۔ گزشتہ شب یہاںمحلہ بڑضیاءالحق پر واقع کمال شاہ مسجد میں منعقد اصلاحی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد نعمانی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ عزیز سے خطاب کیا اور کہاکہ حالات کے مقابلہ کے لئے قومی اتحاد، امن و سلامی اور بھائی چارے کا جو پیغام مذہب اسلام نے دیا ہے اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہمارے اکابرین کی بے پناہ قربانیوں کے سبب ملک کو آزادی حاصل ہوئی تھی، اسلئے ہمیں اس ملک کے لئے ہمیشہ فکر مند رہنا چاہئے،انہوںنے علماءکرام،ارباب مدارس اور طلبہ عزیز سے ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی اورآزادی میں اکابرین دیوبند کی خدمات پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی۔ انہوںنے حاضرین مجلس بالخصوص طلبہ عزیز سے کہاکہ ہمیں حالات سے قطعی مایوس ہونے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے یہ وقت بھی گزر جائیگا، انہوں نے کہاکہ سرزمین دیوبند اور یہاں کے اکابرین نے ہمیشہ نازک وقت میں ملک کو سنبھالا ہے اور آج ایک مرتبہ پھر اکابرین علماءکی انہیںخدمات کی ضرورت ہے۔انہوںنے طلبہ عزیز سے حصول علم کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے بلند عزائم کے ساتھ علم دین حاصل کریں اور اکابرین دیوبند کی زندگیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بناکر اس کے مطابق اپنی زندگی گزاریں، ملک کے تحفظ اور امن و سلامتی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں،انہوں نے کہاکہ اہل سیاست ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہیں بلکہ و خود کی ترقی چاہتے ہیں ملک کے لئے مسلمانوں اور اکابرین نے ہمیشہ قربانی دی اور آج ایک مرتبہ پھر اسی کی ضرورت ہے۔اس دوران انہوں نے طلبہ عزیز سے اپنے ناصحانہ خطاب میں علم کی اہمیت سمجھاتے ہوئے اصلاحی امور پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اہل مدارس پوری امت کے لئے رہبر و رہنما ہیںاسلئے اپنے رہن سہن اور طور طریقے سنت کے نبوں کے مطابق ڈھالیں اسی میں دونوںجہاں کی کامیابی و کامرانی کا راز پوشیدہ ہے، انہوںنے انبیاءکرام علیہ السلام،صحابہ کرام اور اکابرین دیوبند کے مختلف واقعات کے ساتھ طلبہ کو قیمتیں نصیحتیں کی۔ اس دوارن جلسہ کمیٹی میں شامل مولوی سعید معین قاسمی،مولوی اعجاز الحق،مولوی بیکری جمیل، مولوی ناہید،مولوی اذکار ،مولوی عظیم،سید سفیان کاظمی،حافظ حفیظ الرحمن ،حافظ ابوبکر ،مولوی عبدالہادی، مولوی مونس وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں طلبہ ،اساتذہ اور اہل شہر موجودرے۔ اس سے قبل مولانا سجاد نعمانی نے دارالعلوم دیوبند پہنچ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر اساتذہ سے ملاقات کی، انہوںنے مزار قاسمی پہنچ کر فاتحہ پڑھی۔ بعد ازیں مولانا سجاد نعمانی نے مرحوم مولانا حسن الہاشمی کی رہائش گاہ پرپہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مولانا حسن الہاشمی سے اپنے دیرینہ تعلق کااظہار کیا۔
DT Network
0 Comments