Latest News

نشہ اسمگروں کے خلاف بڑی کارروائی، پولیس نے ایک کروڑ کی منشیات کے ساتھ تین کو کیا گرفتار۔

نشہ اسمگروں کے خلاف بڑی کارروائی، پولیس نے ایک کروڑ کی منشیات کے ساتھ تین کو کیا گرفتار۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
سہارنپور پولیس کے ذریعہ نشہ اسمگلروں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت آج سہارنپور پولیس نے غیر قانونی طریقہ پر نشہ کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے تقریباً ایک کروڑروپیہ کی منشیات برآمد کی ہے، اتنا ہی نہیں ملزموں کے پاس سے دیسی طمنچہ، زندہ کارتوس اور چاقو بھی برآمد کیاگیا۔

اس بابت منعقد پریس کانفرنس میں ایس پی سٹی راجیش کمار نے میڈیا کو بتایاکہ سہارنپور کے تھانہ قطب شیر کی پولیس کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے کاروباری بھاو پور پلیا کے پاس موجود ہیں،جس کے بعد پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام سے تین شاطر نشہ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، جس میں بلال احمد ولد ارشاد ساکن خانپور گوجر گنگوہ،روہت سینی ولد پون سینی مبارکپور گنگوہ،رجت ولد مام چند ساکن سلطانپور چلکانہ کو گرفتار کیاہے، جبکہ ان کا ایک ساتھی سونو عرف پرویز ساکن دمجھیڑہ تھانہ چلکانہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،جس کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی سٹی نے بتایاکہ ملزمان کے پاس سے 48 کٹےّ غیر قانونی ڈوڈ ہ پوست،399 کٹےّ پلاسٹک چاو مین،315بور کا ایک طمنچہ،دو زندہ کارتوس اور ایک چاقو برآمد کیاہے۔ ایس پی نے بتایاکہ ملزمان کے پاس سے جو منشیات برآمد کی گئی ہے اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً ایک کروڑ روپیہ قیمت ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ قطب شیر میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرلیا گیا اور انہیں جیل بھیج دیاگیاہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر