Latest News

کون ہیں نو منتخب ‘مس یونیورس’ ہرناز سندھو؟

کون ہیں نو منتخب ‘مس یونیورس’ ہرناز سندھو؟
نئیدہلی: 21 سالہ ہرناز مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بن گئیں۔ ملک کی 21 سالہ ہرناز سندھو نے ‘مس یونیورس’ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 
یہ اعزاز بھارت کی ہرناز کور سندھو نےحاصل کیا جنہوں نے 79 ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنے نام کیا اور ساتھ ہی وہ مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بھی بن گئیں۔ 
اس سے قبل 21 سال قبل اداکارہ لارا دتہ نے 2000 میں اور اداکارہ سشمیتا سین نے 1994 میں ہندوستان کو مس یونیورس کا خطاب دلایا تھا۔

نو منتخب ‘مس یونیورس’ ہرناز سندھو کون ہیں؟
ہرناز سندھو پنجاب میں پیدا ہوئی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی مقامی اسکول سے حاصل کی ہے۔ وہ فارغ اوقات میں گھڑ سواری، سوئمنگ اور شطرنج کھیلنا پسند کرتی ہیں۔
21 سالہ ہرناز پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز  کررہی ہیں۔
انہوں نے 17 سال کی عمر میں 2017 میں مس چندی گڑھ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ 2019 میں وہ فیمینیا مس انڈیا پنجاب بھی رہیں اور پھر فیمینیا مس انڈیا میں ٹاپ 12 میں شامل تھیں۔ ہرناز نے مس دیویا 2021 کی بھی ونر تھیں جس کے بعد وہ اب مس یونیورس 2021 بھی بن گئی ہیں۔
ہرناز کو کھانے بنانے، ڈانس اور یوگا کا شوق ہے۔ مس یونیورس بننے کے بعد اب ہرناز امریکا کے شہر نیویارک میں رہیں گی اور دنیا بھر میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کریں گی۔
ہرناز کو کھانے بنانے، ڈانس اور یوگا کا شوق ہے جبکہ وہ فارغ اوقات میں گھڑ سواری، سوئمنگ اور شطرنج کھیلنا پسند کرتی ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر