عالمی یوم حقوق اقلیت کے موقع پر ملی کونسل کی جانب سے منعقد پروگرام میں مولانا عبدالمالک مغیثی نے ڈالی اقلیتوں کے حقوق اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی۔
سہارنپور: عالمی یوم حقوق اقلیت کے موقع پر آل انڈیا ملی کونسل یونٹ ضلع سہارنپور کے زیر اہتمام ’حقوق اقلیت‘ کے عنوان سے جامعہ رحمت گھگھرولی میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ ہمارے آئین نے اقلیتوں کو جو حقوق دیئے ہیں وہ بہت بے مثال ہیں ،لیکن یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اقلیتوں تک وہ حقوق نہیں پہنچ پاتے، انھوں آگے کہا کہ حقوق کے تحفظ اور انکے حصول کے لئے اقلیتوں کے اندر تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اسکے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔
اسکے علاوہ انھوں نے اقلیتی برادریوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین میں اقلیتوں کو تمام حقوق مساوی طور پر فراہم کیے ہیں جنکے تحفظ اور شناخت کی ذمہ داری ریاست کے سپرد کی گئی ہے لیکن حکومت اور ریاست کی اقلیتی حقوق سے عدم توجہ کے باعث اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کرتی ہے جو سب کے لئے بے چینی کا باعث ہیں۔اسلئے ضروری ہے کہ ہم زمینی سطح پر اقلیتوں کو بیدارکرنے کرنے کے لئے اقدامات کریں اور خصوصی طور قوم میں تعلیمی بیداری لائیں تاکہ وہ اپنے حقوق کو پہچانے اور انکے تحفظ کے لئے جدوجہد کریں۔ اس موقع پر مفتی طارق قاسمی، مولانا دلنوازقاسمی ،ڈاکٹر ارشاد ،قاری ریاست، ثوبان،ثاقب،قاری شاہویز،قاری اجود،قاری آصف،قاری اسجد ، حافظ احکام اور حافظ عبدالباطن وغیرہ موجود رہے۔
DT Network

0 Comments