جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے خازن محمد اکرام قصار کے بیٹے کا انتقال، متعدد تنظیموں اور علماءکرام و سماجی کارکنان نے کیا اظہار تعزیت۔
مظفر نگر: جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے خازن محمد اکرام قصار کے فرزند محمد اسرار عرف نونا کے انتقال پر آج حوض والی مسجد، لوہیا بازار میں ایک تعزیتی میٹنگ دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دعائیہ اجلاس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران، علمائے کرام اور سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعا مولانا گلزار نے کرائی۔
اس موقع پرموجود سبھی حضرات نے محمد اکرام قصار سے تعزیت کا اظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔ مولانا گلزارقاسمی نے کہا کہ جو بھی دنیا میں آیا اسے ایک نہ ایک دن جانا ہی پڑے گا۔ یہ زندگی کی سب سے بڑی سچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اللہ کی رضا کو مدنظر رکھتے ہوئے صبر سے کام لینا چاہیے۔ بے شک بھائی اکرام پر یہ پہاڑ ٹوٹا ہے لیکن اس دکھ پر صبر کرنا سب سے بڑی بات ہے۔ اجلاس میں موجود ہر شخص نے ان کے بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا۔
اکرام قصار نے بتایا کہ میرا بیٹا گزشتہ 1 سال سے گردوںکی بیماری میں مبتلا تھا اور اس کا ڈائیلاسز جاری تھا۔ ایک ہفتہ سے ان کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں رشی کیش آل انڈیا میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔جہاں وہ بیماری سے لڑتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کے پیار، بے پناہ محبت اور خیر سگالی کے لیے ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے جمعیةعلماءضلع مظفر نگر کے سابق سکریٹری مولانا مہربان علی ؒ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ان ہی کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے مجھے جو کچھ سکھایا اسی کی وجہ سے معاشرے اور برادری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوا ہوں۔اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تعزیت کرنے والوں میں جمعیة علماء، پیغام انسانیت، سیکولر فرنٹ، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن، آل انڈیا جمعیة القصار، کے عہدیداران جن میں مولانا نذر محمد، مولانا محمد قاسم، مولانا طاہر قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، حافظ فرقان اسعدی، مولانا ذاکر شاہی امام، مولانا مکرم، سلیم ملک، کلیم تیاگی، مولانا موسیٰ قاسمی، بدرالزماں خان، شمیم قصار، تحسین علی،گلفام احمد، اوصاف احمد، شہزاد علی، انجینئر نفیس رانا،ماسٹر محمد علی، امیر اعظم ایڈووکیٹ، اسد فاروقی، سلیم ملک، آصف راہی، گوہر صدیقی، مولانا شاہنواز، حکیم امیدعلی،قاری محمد اسرار، مولانا صداقت، رئیس الدین رانا، قادر رانا سابق ایم پی، حاجی لیاقت، حاجی شمیم قریشی، قاری سلیم مہربان، عبدالرب، حاجی عبدالرحمن، مرسلین پردھان، مولانا مصطفی، محبوب عالم ایڈووکیٹ، حافظ گلزار وغیرہ موجود رہے۔
سمیر چودھری
0 Comments