ضلع سہارنپور میں 16جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کورونا کی بڑھتی رفتار کے پیش نظر ضلع میں دسویں تک کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 16جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں، اس سے بچوں کے والدین نے راحت کی سانس لی ہے۔ سرکاری چھٹیوں کے باوجود بھی کچھ اسکول اب بھی چھوٹے بچوں کو اسکولوں میں بلارہے ہیں جس سے والدین پریشان ہیں، حالانکہ 15سے 18سال کے عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگوانے کے لئے اسکولوں میں بلایا جائے گا ،درجہ گیارہ اور بارہ کے طلبہ وطالبات کی تعلیم آن لائن جاری رہے گی ۔ نئے سال سے ضلع میں کورونا کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، حالات یہ ہوگئے ہیں کہ ضلع میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں کی تعداد ڈیڑھ سو کے پار پہنچ چکی ہے ، یہ دیکھتے ہوئے بچوں کے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گھبرا رہے تھے ، ان کا مطالبہ تھا کہ اسکولوں کو یا تو آن لائن چلوایاجائے یا پھر بند کردیا جائے۔ اب آخر کار کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر دسویں کے سبھی اسکولوں کو بند کردیا ہے جس سے بچوں کے والدین نے راحت کی سانس لی ہے۔
حالانکہ درجہ 11اور 12کی آن لائن تعلیم چلے گی ، 15سے 18سال کے عمر کے طلبہ وطالبات کو اسکولوں میں ٹیکہ لگانے کے لئے بلایا جاسکتا ہے تاکہ انہیں کورونا سے محفوظ کیاجاسکے۔ ضلع انسپکٹر آف اسکول نے سبھی سرکاری ، پرائیویٹ ، ہائی اسکول انٹر میڈیٹ ، سی بی ایس سی اور آئی سی ایس ای بورڈ سے متعلق اسکولوں کے پرنسپلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں کے سبھی درجات میں آن لائن تعلیم شروع کرائیں اور ساتھ ہی طلبہ وطالبات کو ویکسین لگانے کا سرٹیفکٹ بھی دفتر میں جمع کرائیں۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر آف اسکول روی دت کا کہنا تھا کہ کورونا کے مرض میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ، اسی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ہائی اسکول کے سبھی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں سبھی پرنسپلوں کو ہائی اسکول تک کی تعلیم دینے والے اداروں کو بند کرنے کے لئے لیٹر جاری کردیا گیا ہے ، جب کہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔
0 Comments