Latest News

حج 2022 کے لئے وصول ہوئی محض 53 ہزار درخواستیں، اس مرتبہ بھی منڈرا رہا ہے کورونا کا خطرہ، اب تک طے نہیں ہوا سعودی عرب سے معاہدہ۔

حج 2022 کے لئے وصول ہوئی محض 53 ہزار درخواستیں، اس مرتبہ بھی منڈرا رہا ہے کورونا کا خطرہ، اب تک طے نہیں ہوا سعودی عرب سے معاہدہ۔
ممبئی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ حج 2022 کے لیے یکم نومبر سے درخواست دینے کا عمل جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ اب تک 53 ہزار درخواستیں سے حج 2022 کے لیے موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ فی الحال حج سے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دیگر ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ وزیر موصوف نے ممبئ میں حج 2022 کے لئے منعقد ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوۓ مذکور باتیں کہیں۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج2022 سعودی حکومت کے ذریعے کورونا پروٹوکول، ہدایات اور قواعد کے تحت ہوگا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے بغیر محرم کے حج کی پابندی بناۓ جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طور پر ڈیجٹل بنایا گیا۔ 
حج 2022 کو لوگوں کی صحت سلامتی حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ حج مکمل طور پرڈیجیٹل ہوچکا ہے، عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل ایپ کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری رکھی گئی ہے ، فی الحال 53 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کرونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے اور حج گائیڈ لائینز پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
وہیں، اومیکرون اور کورونا وبا کی تیسری لہر کے خطرات کے سبب حج 2022 بھی مشکوک نظر آرہا ہے۔ ابھی تک سعودی عرب اور ہندوستانی حکومتوں کے درمیان حج سے متعلق دوطرفہ معاہدہ بھی طے نہیں ہو پایا ہے۔ معائدہ کب تک ہوگا اس متلعق سے بھی سے وضاحت نہیں ہوپارہی ہے۔ اس غیر واضح صورتحال کے درمیان حج کمیٹی آف انڈیا نے حج آپریشن حج مکمل کر نے کا دعوی کرتے ہوئے حج آپریشن کی تیاری شروع کردی ہے۔ تیاریوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی نے دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا کل ممبئی کے حج ہاؤس میں انعقاد کیا جس میں مختلف صوبوں سے ٹرینروں اور خادم الحجاج نے شرکت کر کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ 
کورونا وبا اور اومیکرون کے خطرہ کے باوجود امسال حج کے قوی امکان ہے لیکن یہ کہنا مشکل ہوگا کہ سعودی عربیہ حج کی کیا پالیسی تیار کر تی ہے۔ سعودی عرب کے فیصلہ پر ہی حکومت ہند کا انحصار ہے اس قسم کا اظہار خیالات آج یہاں تربیتی کیمپ کے آغاز کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختاس عباس نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ آفت کے خاتمہ اور حجاج کرام کی صحت و سلامتی کی دعا اور احتیاط کے عمل کے ساتھ سفر حج ممکن ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر