Latest News

اکھلیش یادو نے ملک کے سب سے بلند قد شخص کو کیا ایس پی میں شامل، جانئے کون ہے یہ شخص۔

اکھلیش یادو نے ملک کے سب سے بلند قد شخص کو کیا ایس پی میں شامل، جانئے کون ہے یہ شخص۔
لکھنؤ: اتر پردیش انتخابات کے لیے ہر پارٹی اپنا کنبہ بڑھا رہی ہے۔ چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائے جا رہے ہیں، دیگر کئی علاقوں کے لوگوں کو پارٹی میں جگہ دی جا رہی ہے۔ اب سماج وادی پارٹی نے ایک قدم آگے بڑھ کر ملک کے سب سے قد آور شخص کو اپنی پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔ جن کا نام دھرمیندر پرتاپ سنگھ ہے اور ان کا قد 8 فٹ 2 انچ ہے۔
اس موقع پر ایس پی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھرمیندر پرتاپ سنگھ کو اکھلیش یادو کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے، وہ ایس پی کے منصوبوں سے متاثر ہیں، اس لیے انہوں نے پارٹی کی رکنیت لی ہے۔ دھرمیندر پرتاپ سنگھ کی بات کریں تو وہ پرتاپ گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ اس کے پاس ماسٹر کی ڈگری بھی ہے۔ وہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لیکن اس بلند قد سے خود اُنہیں کئی بار پریشان کا سامناکیا ہے۔
سال 2019 میں دھرمیندر پرتاپ سنگھ کو کولہے کی تبدیلی کی سرجری کرانی پڑی۔ انہیں گٹھیا کا درد ہونے لگا، نارمل روٹین متاثر ہو گئی۔ اس لیے سرجری کرنی پڑی۔ اب وہ اپنی زندگی میں ایک نیا سفر شروع کرنے کے لیے سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی ایس پی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جو فی الحال وائرل ہے۔
اب پارٹی انتخابی موسم میں دھرمیندر پرتاپ سنگھ کو کس طرح استعمال کرتی ہے، یہ آنے والے چند دنوں میں واضح ہو جائے گا۔ فی الحال انہیں صرف پارٹی کی رکنیت دی گئی ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر