Latest News

تنظیم الفلاح فرنٹ کی طرف سے اعظم گڑھ کے مختلف علاقوں میں مفت کمبل تقسیم۔

تنظیم الفلاح فرنٹ کی طرف سے اعظم گڑھ کے مختلف علاقوں میں مفت کمبل تقسیم۔
اعظم گڑھ: (پریس نوٹ) مذہب اور عوام کی بے لوث خدمت سے اوپر اٹھ کر 267 مریضوں کو مفت خون دینے والی تنظیم الفلاح فرنٹ نے اس بار بھی اعظم گڑھ کے مختلف علاقوں میں غریبوں میں مفت کمبل اوررضائ تقسیم کئے ہیں۔ تنظیم کے کارکنان،الفلاح فرنٹ کے بانی ذاکر حسین (صحافی) نے آدھی رات کو اعظم گڑھ کے سنجر پور، سدھا سلطان پور، کھنڈواری، ماہل، کلان اورامباری میں کمبل تقسیم کئے۔اس موقع پر صحافت سے وابستہ معروف سماجی کارکن ذاکر حسین نے بتایا کہ الفلاح فرنٹ کی جانب سے دارالحکومت دہلی اور اعظم گڑھ میں گزشتہ پانچ سالوں سے کمبل تقسیم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کمبل لینے والے افراد کی تصویر،نام اور پتہ ظاہر کرنےکے خلاف ہیں۔اگر ہم کسی کی مدد کرتے ہیں تو دوسری طرف اس کی فوٹو دنیا کے سامنے لاکر اس کی عزت کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے،جو کہ غلط ہے۔
سنجرپور میں الفلاح فرنٹ کےارقم سنجری، شائبہ سنجری، عباس سنجری،خداداد پور میں الفلاح فرنٹ کے سعد خان، سدھا سلطان پور میں الفلاح فرنٹ کے حافظ ذیشان،معاذ خان، ذکی انصاری، ولیدخان،عمر خان،محمد اسامہ،امباری میں محفوظ آعظمی،ماہل میں زید ماہلی،کلان میں الفلاح فرنٹ کے نشانت ٹھاکر اور کھنڈواری میں الفلاح فرنٹ کے سنجر پور یونٹ نے غریبوں کے گھروں تک کمبل پہنچائے۔ ذاکر حسین نے الفلاح فرنٹ کی خدمات کو لگاتار کوریج دینے کیلئے پوری میڈیا برادری بالخصوص صحافی عبدالرحیم، صحافی محمد ساجد، صحافی محمد کیف،محمد عاصم، عامراصلاحی، محمد یاسر، سرفراز مہذبی، عقیل احمد، اجودقاسمی، ابوالخیر، عبدالحلیم،امتیاز ندوی،حافظ ذاکر،مدثر احمد، محمد شحمہ، فرحان یحییٰ، انجم جعفری، ایاز خان، مقصود احمد،شریف خلجی وغیرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ذاکر حسین نے کہاکہ بے بس،لاچار،بے سہارا لوگوں کی بے لوث خدمت ہمارامقصد ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر