Latest News

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دیوبند سے مدنی خانوادہ کے چشم و چراغ کو بنایا امیدوار۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دیوبند سے مدنی خانوادہ کے چشم و چراغ کو بنایا امیدوار۔
دیوبند: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دیوبند اسمبلی حلقہ سے مدنی خاندان کے چشم و چراغ مولانا عمیر مدنی کو ٹکٹ دے کر ایک بڑا انتخابی داو چلا ہے، جس سے سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگ سکتاہے۔
پیر کے روز لکھنؤ سے جاری فہرست میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کے بھتیجے مولانا عمیر مدنی کو دیوبند ٹکٹ دیاہے، جو سماجوادی پارٹی کے لئے بڑا جھٹکا ہے، مولانا عمیر  مدنی جمعیة علماء ہند کے سابق قومی صدر فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ کے پوتے اوراتراکھنڈ کے سابق وزیر مولانا مسعود مدنی کے بیٹے ہیں اور جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی کے سگے بتیجے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے دیوبند میں یہ ٹکٹ دے کر بڑا داؤ چلا ہے۔
عمیر مدنی نے کہا کہ مسلمانوں اپنے قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے مسلمانوں کو سیاسی میدان میں آ کر انتخابات میں حصہ لینا ہو گا، اسی وقت پسماندہ طبقات کو ان کے آئینی حقوق حاصل ہو سکیں گے۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر