ہریدوار نفرت انگیز تقریر کیس: یتی نرسمہانند گری کو اتراکھنڈ پولیس نے کیاگرفتار۔
ہریدوار: ہریدوار دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر کیس میں دوسری گرفتاری ہوئی ہے۔ یتی نرسمہانند گری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد پولیس سٹی کوتوالی کو ہریدوار لے آئی ہے۔ اس سے پہلے وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کو پولیس نے جمعہ کو گرفتار کیا تھا۔ یہ معاملہ بہت زیادہ سرخیوں میں ہے۔
سپریم کورٹ سے بھی نفرت انگیز تقاریر کے معاملہ میں کارروائی نہ کرنے پر اتر اکھنڈ حکومت سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ شہریوں کی تنظیموں اور کئی دیگر شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا اور دیگر شخصیات کو خط بھی لکھے ہیں۔ اتراکھنڈ پولس نے جمعرات کو پہلی گرفتاری ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر جتندر سنگھ تیاگی کی تھی۔ یتی نرسمہانند نے تیاگی کی گرفتاری کو لے کر پولیس افسران کو دھمکی بھی دی تھی۔
انہوں نے کہا تھا، "تم سب مر جاؤ گے اور تمہارے بچے بھی مارے جائیں گے۔ نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مذہبی رہنماؤں میں یتی نرسمہانند بھی شامل ہیں۔ پولیس پہلے ہی وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔
0 Comments