Latest News

اگر دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنی تو یکساں سول کوڈ نافذ ہوگا: وزیراعلیٰ اتراکھنڈ۔

اگر دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنی تو یکساں سول کوڈ نافذ ہوگا: وزیراعلیٰ اتراکھنڈ۔
نئی دہلی:  اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے انتخابات سے دو دن پہلے کہا کہ جیسے ہی اتراکھنڈ میں بی جے پی کی نئی حکومت بنے گی، ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضابطہ کے نفاذ سے ریاست میں سب کے لیے یکساں حقوق کو فروغ ملے گا۔وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ جیسے ہی نئی بی جے پی حکومت بنے گی، وہ ریاست میں یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یو سی سی شادی، طلاق، زمین جائیداد اور وراثت کے حوالے سے یکساں قوانین فراہم کرے گا، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔سی ایم دھامی نے دعویٰ کیا کہ یہ قانون ریاست میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے گا، صنفی انصاف کو فروغ دے گا، خواتین کو بااختیار بنائے گا اورریاست کی غیر معمولی ثقافتی-روحانی شناخت اور ماحول کے تحفظ میں مدد کرے گا۔یونیفارم سول کوڈ پورے ملک میں بی جے پی کے انتخابی منشور کا حصہ رہا ہے۔ جون 2016 میں، وزارت قانون نے 21 ویں لاء پینل سے کہا تھا کہ وہ یکساں سول کوڈ سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے۔ تاہم 21 ویں لاء کمیشن کی مدت 31 اگست 2018 کو ختم ہو گئی۔ 
وزیر قانون کرن ریججونے کہا تھاکہ یہ معاملہ ہندوستان کے 22ویں لاء کمیشن کے ذریعہ اٹھایا جا سکتا ہے،تب رجیجو نے کہا تھاکہ آئین کاآرٹیکل 44  یہ فراہم کرتا ہے کہ ریاست ہندوستان کے پورے علاقے میں شہریوں کے لیے یکساں سول کوڈ کو محفوظ بنانے کی کوشش کرے ۔اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی تمام 70 سیٹوں کے لیے 14 فروری کو انتخابات ہونے ہیں۔ آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ ریاست میں انتخابی مہم آج شام 5 بجے ختم ہوجائے گی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر