Latest News

حجاب تنازع: کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت مکمل، بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھا۔

حجاب تنازع: کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت مکمل، بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھا۔
بنگلور :(ایجنسی) تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر جاری تنازع کے درمیان کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو اس معاملے سے متعلق تمام عرضیوں کی سماعت مکمل کرلی۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کے فل بنچ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ توقع ہے کہ ہائی کورٹ اگلے ہفتے کے اوائل میں اس کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جمعہ کو ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران تمام فریقین کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل پیش کئے، جس کی بنیاد پر عدالت نے اپنا فیصلہ طے کیا ہے۔
تاہم، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس رتوراج اوستھی کی سربراہی والی بنچ نے سبھی سے کہا کہ وہ اگلے دو دنوں میں اپنے حتمی دلائل یعنی حتمی معلومات تحریری طور پر دیں۔ اس سے پہلے بنچ نے جمعہ تک تمام دلائل مکمل کرنے کو کہا تھا تاکہ اس معاملے کو جلد سے جلد نمٹا جا سکے۔

سماعت میں آرٹیکل 25 اور حجاب لازمی کرنے کا معاملہ اٹھایا
ہائی کورٹ میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران آرٹیکل 25 کے دائرہ کاراور اس میں مداخلت کی گنجائش پر بھی بحث ہوئی۔ اس کے ساتھ مذہبی روایات میں حجاب کی ضرورت پر سوالات و جوابات بھی کیے گئے۔ جب درخواست گزاروں کے وکیل نے حجاب پہننے کی عادت کی وجہ سے استثنیٰ کی درخواست کی تو بنچ نے ان سے سوال کیا کہ جس ادارے میں یکساں یونیفارم لاگو ہو وہاں حجاب کی چھوٹ کیسے دی جا سکتی ہے؟ بنچ نے درخواست گزار کے وکیل سے حجاب کی مذہبی ضرورت کو ثابت کرنے کو بھی کہا۔ بنچ نے کہا کہ ہم حجاب پر پابندی کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اس حق کی بات کر رہے ہیں جس کا آپ بنیادی حق کے نام پر مطالبہ کر رہے ہیں۔

فیصلے تک امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
اس کے ساتھ ہی، کلاس رومز کے اندر حجاب پہن کر داخل ہونےپر پابندی کے درمیان کئی طالبات اسکول کالج نہیں جا رہی ہیں۔ وہ حجاب کے ساتھ پڑھائی کرنے پر بضد ہیں۔ اس دوران ریاست کے پری یونیورسٹی کالجوں میں پریکٹیکل امتحانات بھی شروع ہو رہے ہیں۔ ایسے میں مسلم طالبات کے ایک گروپ نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے پریکٹیکل امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر