Latest News

اقوام متحدہ نے چالیس سال بعد بلایا ہنگامی اجلاس، روسی حملوں کے خلاف قرار داد منظور، 141 ممالک کی مخالفت، پانچ نے کی حمایت جبکہ بھارت پاکستان اور ایران سمیت 35 ممالک نے نہیں دیا ووٹ۔

اقوام متحدہ نے چالیس سال بعد بلایا ہنگامی اجلاس، روسی حملوں کے خلاف قرار داد منظور، 141 ممالک کی مخالفت، پانچ نے کی حمایت جبکہ بھارت پاکستان اور ایران سمیت 35 ممالک نے نہیں دیا ووٹ۔
نئی دہلی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے 1982 کے بعد جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پہلی بار طلب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں یوکرین پرروسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں روس سے جنگ بندی اور افواج کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔ 
جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 141 نے روس کےخلاف قراردادکی حمایت کی جبکہ روس، بیلاروس، شام اور شمالی کوریا سمیت 5 رکن ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔ پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 35 ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔ جنرل اسمبلی کی قراردادوں پر عمل درآمد لازمی نہیں ہوتا تاہم اُن کا سیاسی وزن ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
سلامتی کونسل سے روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے لیئے کوششیں تیز۔
 یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پرغور شروع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنےکے لیے یو این چارٹرمیں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے اراکین کانگریس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روس کی سلامتی کونسل کی رکنیت ختم کرنےکے امکان کی تحقیقات جاری ہیں ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر